وزیراعظم کوسندھ میں گورنرراج نافذ کردینا چاہئے، شیخ رشید
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) سندھ میں گورنرراج نافذ
وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاسی مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصادم کی طرف نہ جائیں ورنہ جھاڑو پھر جائے گا،
پھر ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، وزیر اعظم کو سندھ میں گورنر راج لگا دینا چاہیئے.
شہباز شریف بے نقاب ہو گئے، ان کی بلی بھی تھیلے سے باہر آ گئی،
وہ کہتے ہیں قومی حکومت بنے گی، چند روز بعد کہیں گے ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنے گی،
عمران خان تحریک عدم اعتماد میں سرخرو ہوں گے، اصلی اور نسلی لوگ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،
اتحادی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سندھ ہاوس میں خرید و فروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے،
25 مارچ کو اپوزیشن کا جلسہ ہے، سکیورٹی دیں گے۔
سندھ ہاوس میں 300 سے 400 سندھ پولیس کے اہلکار بلائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ 21تاریخ کو پاکستان آرہے ہیں ،
22اور23کو اوآئی اسی وزرائے خارجہ کانفرنس ہوگی اور 23مارچ کو تاریخی پریڈ بھی ہونے جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 24،25فروری سے ملک میں سیاست شروع ہے ،
انشاء اﷲ 25مارچ کو مطلع صاف ہونا شروع ہوجائے گا ۔
عدم اعتماد میں وزیر اعظم عمران خان کو کامیابی ملے گی ،
آج میٹنگ میں وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی ڈیوٹی لگائی کہ تمام اتحادیوں سے رابطوں کو جاری رکھا جائے ،
27تاریخ کو ڈی چوک اسلام آباد میں تاریخی جلسہ ہوگا ،
25مارچ کو اپوزیشن بھی آرہی ہے اپوزیشن کے جلسے کو سکیورٹی فراہم کریں گے،
وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ دونوں صورتوں میں لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھا جائے ۔
انہوں نے کہا 20مارچ سے اپریل تک رینجر اور ایف سی اہلکاروں کا ذمہ ہے کہ اپوزیشن کو پوری تحفظ فراہم کریں گے ۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری زندگی کے آنے والے 20سے 22دنوں میں اہم ذمہ داریاں عائد ہوئی ہے
کہ ایم این ،ایم پی ایز اور ملکی امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنایا جاسکے ۔
زندگی میں بکنے اور بَکنے والے کبھی کامیاب نہ ہوں گے ۔
اپنے ضمیر کو بیچ کر بولیاں لگانے والے لوگوں کو کبھی عزت نہیں ملتی
اور دولت بھی ان کے کام نہیں آتی .
سندھ میں گورنرراج نافذ