سندھ میں اومیکرون کی شرح87.5 فیصد ریکارڈ

سندھ میں اومیکرون کی شرح87.5

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق

ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 962 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک

ہزار 345 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، دوسری طرف اومی کرون کی تعداد میں

اضافہ جاری،لاہور میں مزید 28 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی۔ کراچی

میں کرونا وائرس کے کیسز کی شرح 11.72 فیصد ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران 623 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔پشاور کے3 ہسپتالوں میں

کورونا مریضوں کی تعداد73ہو گئی۔ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے

مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا۔علاوہ ازیں کراچی میں متحدہ

عرب امارات جانیوالے 36مسافر کورونا زدہ نکلے، مذکورہ مسافروں کی روانگی

منسوخ کرکے ان کو فوری طور پر قرنطینہ مرکز پہنچا دیا گیا۔تفصیلات کے

مطابق کراچی جناح ایئرپورٹ پرمتحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کو

پرواز کی روانگی سے4گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کئے گئے تھے۔چوبیس

گھنٹوں کے دوران مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں مجموعی طور

36مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلی اور

وزیر صحت سندھ نے کراچی ایئرپورٹ پر مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا حکم دیا

ہے۔خیال رہے پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں شدت آگئی ہے اور کراچی میں

کورونا کی شرح 11فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، ایک دن میں ایک ہزار سے زائد

کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں اومیکرون کی شرح87.5

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: