سندھ دھرتی کے 2 پریمی جوڑوں کی خوشی و غم سے بھری داستاں

لاہور (جتن خصوصی رپورٹ) سندھ دھرتی کے 2 پریمی

پسند کی شادی کیلئے اپنے گھر والوں کو چھوڑنا کوئی نئی بات ہے نہ ہی محبت
کی خاطر جان دینا ، لیکن صوبہ سندھ کے دو پریمی جوڑوں کی خوشی و غمی
سے بھرپور داستان پڑھ کر آپ بھی اسی طرح ملی جُلی کیفیت میں مبتلا ہونگے-
دونوں پریمی جوڑوں کی سچی کہانیاں کچھ یوں ہیں کہ —

معلمہ بنی شاگرد کی دلہن، پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا ہوا قتل

صوبہ سندھ کے ضلع خیرپورسے کئی روز قبل اچانک لاپتہ ہونیوالی نجی سکول
کی 23 سالہ معلمہ و نویں جماعت کے 20 سالہ طالبعلم رشتہ ازدواج میں منسلک
ہو گئے، جبکہ آٹھ سال قبل پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو نامعلوم افراد نے
مستونگ میں قتل کر دیا۔

=-= انوکھی محبت کی سچی کہانی ” کلپنا ” ( پہلی قسط )

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع خیرپورسے گذشتہ ماہ جنوری کے
آخری عشرے میں اپنی کلاس کے طالبعلم کے ساتھ اچانک لاپتہ ہونیوالی نجی
سکول کی 23 سالہ معلمہ نے نویں جماعت کے 20 سالہ طالبعلم سے کراچی کی
عدالت میں پسند کی شادی کر لی۔ شہرقائد کی مقامی عدالت میں پسند کی شادی
کرنیوالے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔

مجھے اغواء نہیں کیا، ہم نے شادی کی، معملہ کا ویڈیو بیان

ویڈیو میں 23 سالہ معملہ اپنا نکاح نامہ دکھاتے ہوئے کہتی ہیں کہ مجھے کسی
نے اغوا نہیں کیا، پسند سے شادی کی ہے۔ واضح رہے نجی سکول کی استانی
24 جنوری کو سکول سے واپسی پر لاپتہ ہو گئی تھی، ٹیچر کے اغوا کا مقدمہ
تھانہ گمبٹ میں درج ہوا تھا جبکہ 20 سالہ شاہ زیب بھی 24 جنوری سے غائب
تھا جو اسی نجی سکول میں نویں جما عت کا طالب علم ہے۔

مستونگ میں سفاک افراد نے 3 بچوں کو یتیم و مسکین بنا دیا

صوبہ سندھ ہی کے ضلع نوابشاہ کے 8 سال قبل پسند کی شادی کرکے مستونگ
میں رہائش پذیر جوڑے کو ہفتہ کے روز تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔ نواب
شاہ کا رہائشی مقتول ندیم شادی کے بعد مستونگ میں مقیم تھا، مقتول جوڑے کی
دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ نامعلوم افراد جوڑے کو قتل کرکے فرار ہو گئے۔

=-= انوکھی محبت کی سچی کہانی ” کلپنا ” دوسری قسط

8 سال قبل نوابشاہ کے رہائشی ندیم نے اپنی پسند کی شادی کے بعد مستونگ کے
کلی کون گڑھ میں رہائش اختیار کی تھی۔ ہفتہ کی صبح نامعلوم افراد نے ان کے
گھر میں گھس کر دونوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ اطلاع
ملنے پرپولیس پہنچ گئی، لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ مقتول
کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،
جتن انتظامیہ

سندھ کی دھرتی کے 2 پریمی ، سندھ کی دھرتی کے 2 پریمی ، سندھ کی دھرتی کے 2 پریمی

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: