سندھ حکومت کا خواتین، بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر بڑا فیصلہ

کراچی: جے ٹی این پی کے نیوز: سندھ حکومت کا خواتین، بچوں کیساتھ

صوبہ سندھ کی حکومت نے خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں 27 اینٹی ریپ کرائسز سیل قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

لڑکی کو گھورنا، سیٹی بجانا ممنوع، خلاف ورزی پر 2 سال قید کی سزا

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے جنسی زیادتی کے

خلاف مراکز قائم کرنے کی منظوری دے دی، اس سلسلے

میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کے

طور پر پہلا سیل پولیس سرجن آفس کراچی میں قائم ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے اینٹی ریپ سیل سے استفادہ کر سکیں گے،

یہ سیل متاثرہ مردوں، خواتین، بچوں اور خواجہ سراوں کی معاونت کرے گا۔

میڈیکولیگل ڈیپارٹمنٹ طرز پر اینٹی ریپ کرائسز سیل 24 گھنٹے فعال رہے گا،

سیل متاثرین کو میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ، ماہر نفسیات اور قانونی خدمات بھی فراہم کرے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حیدر آباد میں 2، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بے نظیر آباد سمیت دیگر اضلاع میں ایک ایک سیل قائم کیا جائے گا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

سندھ حکومت کا خواتین، بچوں کیساتھ

= پڑھیں = خواتین اور بچوں سے جڑی مزید اہم اور معلوماتی خبریں

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

عینی خان

عینی خان پنجاب یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ ہیں، نیوز مانیٹرنگ میں تجرے کے حامل ہیں، (جرنل ٹیلی نیٹ ورک ) کی اردو نیوز سروس ( جے ٹی این پی کے ) میں بطورِ آڈیو نیوز کاسٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ ( جتن انتظامیہ )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: