سلیم ملک نے شین وارن کے الزامات کوجھوٹا اورمن گھڑت قراردیدیا
سلیم ملک شین وارن کے الزامات
لاہور(جے ٹی این پی کے) سابق کرکٹر سلیم ملک نے شین وارن کے الزامات کو
جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خود 5 ہزار ڈالر پر بکنے والا 2
لاکھ کیسے ٹھکرا سکتا ہے؟۔ اپنے بیان میں سلیم ملک نے کہ اکہ دستاویزی فلم کو
بیچنے اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے فکسنگ معاملے کا ناجائز سہارا
لیا گیا، تمام الزامات بے بنیاد ہیں، 5ہزار ڈالر لے کر پچ کے بارے میں اطلاع دینے
کا اعتراف کرنے اور ممنوعہ ادویات کے استعمال کی وجہ سے سزا پانے والے
شخص کے کردار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، خود 5 ہزار ڈالر پر بکنے والا 2 لاکھ
کیسے ٹھکرا سکتا ہے؟،انہوں نے کہا کہ میرے اس وقت کے وکیل عظمت سعید آ
سٹریلیا جاکر یہ کیس بھی جیتے ہوئے ہیں، شین وارن ایک جھوٹا شخص ہے جو
اب دوبارہ الزامات لگاکر اپنی دکانداری چمکانے کی کوشش کررہا ہے۔ ممنوعہ
ادویات کے استعمال کی وجہ سے سزا پانے والے شخص کے کردار کا اندازہ لگایا
جاسکتا ہے، شین وارن ایک جھوٹا شخص ہے جو اب دوبارہ الزامات لگاکر اپنی
دکانداری چمکانے کی کوشش کررہا ہے۔
رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں