سعودی پرو لیگ میں النصر کی فتح، کرسٹیانو رونالڈو سجدہ ریز ہوگئے

ریاض (جے ٹی این پی کے) سعودی پرو لیگ النصر کی فتح

سعودی پرو لیگ میں النصر کلب کی قیادت کرنے والے پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو فیصلہ کن گول کے بعد سجدہ ریز ہوئے تو ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے فیصلہ کن گول ، جس کی بدولت انہوں نے الشباب کو تین دو سے شکست دے کر اپنی ٹیم النصر کا ٹائٹل جیتنے کی امیدیں برقرار رکھی، جیت کے بعد مبینہ طور پر عاجزی سے سجدہ ریز ہوگئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو مذکورہ گول کے بعد ابتدا اپنی ٹیم کے دیگر ساتھیوں سے بغلگیر ہوتے ہیں۔

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

اور پھر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی پیشانی کو زمین پر رکھتے ہیں اور اپنی ٹیم کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔

اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے اس عمل کا مظاہرہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے براہ راست کیا،

جو مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے لیے ان کے گہرے احترام کی عکاسی کرتا ہے۔

خیال رہے کہ سجدے کا عمل عام طور سے مسلمانوں کے ساتھ منسلک کیا جاتا۔

کرسٹیانورونالڈو نے گزشتہ برس کے اختتام پر النصر کے ساتھ ڈھائی سال تک کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔

اس معاہدہ کی مالیت 20 کروڑ یورو (21کروڑ62 لاکھ ڈالرز) سے زیادہ بتائی گئی تھی۔

سعودی پرو لیگ النصر کی فتح

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: