اسرائیلی کھلاڑی کو پچھاڑنے والی سعودی ٹینس سٹار یارا الحقبانی کے چرچے

ریاض ( جے ٹی این پی کے نیوز ) سعودی ٹینس سٹار یارا الحقبانی

سعودی ٹینس سٹار یارا الحقبانی نے کہا ہے کسی بھی خاتون کھلاڑی سے
مقابلے میں پیچھے ہٹنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار
انہوں نے نیروبی میں ہونیوالے انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی اسرائیلی
حریف کھلاڑی رینی نیکیشوف کو شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے کیا۔

پہلی نہیں کئی مرتبہ صہیونی کھلاڑیوں کو ہرا چکی

اسرائیلی حریف کھلاڑی کو شکست دینے کے بعد یارا الحقبانی سوشل میڈیا
پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں نے مزید کہا رینی نیکیشوف پہلی اسرائیلی
کھلاڑی نہیں جسے شکست دی ، وہ اس سے قبل بھی کئی اسرائیلی خواتین
کھلاڑیوں کو ہرا چکی ہیں۔ کھیل میں کھلاڑی کی قومیت اور اختلافات کو
درمیان میں لانے کا کبھی نہیں سوچا۔ کوئی بھی کھلاڑی بین الاقوامی مقابلے
میں شریک ہوتا ہے تو اس کی پوری کوشش ہوتی ہے وہ اپنے وطن کی بہتر
طریقے سے نمائندگی کرے-

سفارتی تعلقات نہ ہوں تو مقابلہ اور مزا کرتا ہے

یہ بات اس صورت میں مزید اہمیت اختیار کر جاتی ہے جب مقابلہ کسی ایسے
ملک کے کھلاڑی سے ہو جس کے ساتھ اس کے ملک کے سفارتی تعلقات بھی
نہ ہوں۔ کھلاڑی کی زندگی میں مقابلے سے پیچھے ہٹنا شامل نہیں ہوتا اس کا
مطلب خوف ہوتا ہے، اور کھلاڑی کی ڈکشنری میں خوف نام کی کوئی چیز نہیں
ہوتی، یہی وجہ ہے کہ میں کسی بھی خاتون کھلاڑی سے مقابلے سے پیچھے نہ
ہٹنے کا تہیہ کیے ہوئے ہوں۔

= پڑھیں = حیران کن میرا تھن ریس وہ بھی پاکستان میں

یارالحقبانی نے بتایا کہ ٹینس میرے خاندان کا پسندیدہ ترین کھیل ہے 5 برس
کی عمر سے ٹینس سے لگاو شروع ہوا اور ورجینیا میں اپنے گھر سے متصل
اسکائی لائن کلب جوائن کیا اور وہیں سے ٹینس کی شروعات کیں۔ ان کا کہنا تھا
کہ اپنے اس شوق کی تکمیل کے لیے خاندان کے تمام افراد کا تعاون حاصل
رہا ہے۔

8 برس کی عمر میں پہلا میچ کھیلا، یارا الحقبانی

خاتون ٹینس سٹار نے بتایا کہ امریکہ میں سفارت کار کی حیثیت سے والد کی
ملازمت نے یو ایس اے ٹینس مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا اور پہلی
بار 8 برس کی عمر میں مقابلے میں شریک ہوئی اور اب تک 25 سے زائد
مقابلے جیت چکی ہوں۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،
جتن انتظامیہ

سعودی ٹینس سٹار یارا الحقبانی ، سعودی ٹینس سٹار یارا الحقبانی

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: