سعودی عرب کے سب سے حیرت انگیز تعمیراتی منصوبے پر کام شروع

ریاض(جے ٹی این پی کے نیوز) سعودی عرب کے سب سے حیرت
سعودی عرب کے مستقبل کے شہر’’دی لائن‘‘کے تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا ہے،یہ شہر اربوں ڈالرز کے منصوبے نیوم کا حصہ ہے جو بحیرہ احمر کے قریب شمال مغربی حصے میں تعمیر کیا جائیگا۔
ایک نئی ڈرون فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ صحرا میں اس شہر کیلئے کھدائی کی جارہی ہے۔
صوبہ تبوک میں تعمیرکیا جانیوالا یہ شہر 200میٹر چوڑی، 500میٹر اونچی اور 170کلومیٹر رقبے پر پھیلی ایک عمارت پر مشتمل ہوگا ۔

اس حیرت انگیز شہر میں 90لاکھ افراد رہائش پذیر ہوسکیں گے۔


۔۔۔جولائی 2022میں اس شہر کا ڈیزائن جاری کیا گیا۔۔۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جولائی 2022میں اس شہر کے ڈیزائن کو جاری کیا تھا۔
یہ دنیا کا پہلا شہر ہوگا جس میں توانائی کی ضروریات ماحول دوست ذرائع بشمول سولر اور ہائیڈروجن پاور سے پوری کی جائیں گی۔
یہاں کوئی سڑک، گاڑی یا دھوئیں کا اخراج نہیں ہوگا، جبکہ تیز رفتار ٹرین سے لوگ

ایک سے دوسری جگہ 20منٹ کے اندر سفر کرسکیں گے۔
ڈیزائن کو متعارف کراتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا تھا یہ ڈیزائن روایتی طرز تعمیر کو چیلنج کرتا ہے۔


۔۔۔۔دی لائن میں موجودہ شہری چیلنجز کا مقابلہ کیا جائیگا،سعودی ولی عہد۔۔۔۔


دی لائن میں ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جائیگا جن کا سامنا آج کی شہری زندگی میں انسانوں

کو ہوتا ہے اور متبادل ذرائع سے زندگی گزارنے کا موقع ملے گا۔
500ارب ڈالرز کے نیوم منصوبے میں شامل اس شہر کو صوبہ تبوک کے صحرائی علاقے میں تعمیر کیا جارہا ہے۔
سعودی عرب کو توقع ہے نیوم منصوبے کی تعمیر کے بعد ہر سال 10کروڑ سیاح

اس کے مختلف حصوں کو دیکھنے کیلئے آئیں گے، جس سے اربوں ڈالرز کی آمدنی ہوگی۔
دی لائن کی تعمیر کا اعلان 2021میں کیا گیا تھا مگر تعمیر کا آغاز حال ہی میں ہوا ہے۔
خیال رہے نیوم میں تعمیر کیے جانیوالے شہروں کو اے آئی سسٹمز پر چلایا جائیگا،
روبوٹ ملازم ہونگے، اڑنے والی ٹیکسیاں اور مصنوعی چاند بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہونگے۔

سعودی عرب کے سب سے حیرت

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: