سعودی عرب میں کرونا سے دوافراد ہلاک ، 775نئے کیس رپورٹ

ریاض (جے ٹی این پی کے) سعودی عرب میں کرونا نئے کیس

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہاہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے
دوران کرونا کے775نئے کیسز منظر عام پر آئے جبکہ دو افراد کی ہلاکت
ہوئی ہے،

گزشتہ روز دو اموات واقع ہوئیں

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاکہ کرونا
وبا کے آغاز سے اب تک 7 لاکھ 69 ہزار 426 کیسز سامنے آئے ہیں۔اس کے
علاوہ کرونا کے سبب گزشتہ روز دو اموات واقع ہوئیں جس کے سبب کل
اموات 9151 ہو گئی۔

حالیہ کیسز میں 78کی حالت تشویش

ان نئی کیسز میں سب سے زیادہ 234 جدہ سے، اس کے 207 ریاض، 66 دمام
اور 29 مدینہ سے سامنے آئے ۔ اس کے علاوہ متعدد شہروں میں بھی 20
سے کم کرونا مثبت کیسز سامنے آئے ۔وزارت کے مطابق ان حالیہ کیسز
میں 78کی حالت تشویش ہے۔ وزارت نے کرونا سے صحتیاب ہونے والے
مریضوں کے بارے میں بتایا کہ گزشتہ روز 568 افراد کے ٹیسٹ منفی
آئے ۔ جس کے بعد کرونا سے شفا پانے والے افراد کی تعداد سات لاکھ
53 ہزار 403 ہوگئی۔

سعودی عرب میں کرونا نئے کیس

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: