سعودی عرب اور ایران سے متعلق امہ کیلئے بڑی خبر

ریاض ، تہران (جے ٹی این پی کے ) سعودی عرب اور ایران سے متعلق

مشرق وسطی صورتحال میں نیا موڑ آ گیا- سعودی عرب ، ایران سفارتی تعلقات بحال کرنے پر رضامند ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران اپنے سفارت خانے کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
رکن ایرانی پارلیمنٹ جلیل رحمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سفارتی بحالی کی تصدیق کر دی-
دونوں ممالک ازسر نو تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں- خطے میں تناﺅ کے خاتمے کیلئے سفارتی بحالی ضروری تھی۔

== ایرانی رہنما جلیل رحیمی جہاں آبادی کی ایران سعودیہ تعلقات بحال کی تصدیق ==

سعودی عرب اور ایران سے متعلق
سعودی عرب اور ایران سے متعلق

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی کمیٹی کے رکن جلیل رحیمی جہاں آبادی نے اس کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کی-
اپنے ایک بیان میں کہا دو اہم ملکوں ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی، خطے میں کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

=یہ بھی پڑھیں= جوہری معاہدہ بچانے کیلئے ایران کے پاس چند ہفتے باقی،امریکہ

انہوں نے کہا خطے کے دو اہم ممالک ایران اور سعودی عرب میں تعلقات پھر سے بحال ہو رہے ہیں-
دونوں ہی سفارتخانے کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں، اس کا خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور اسلامی دنیا کے آپسی اتفاق کو بڑھانے میں بہت اثر ہو گا۔

== میڈیا، سکیورٹی ادارے شیطانی قوتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں، جلیل رحیمی ==

جلیل رحیمی جہاں آبادی نے ساتھ ہی ملک کے سکیورٹی شعبے اور میڈیا کو متنبہ بھی کیا-
انہوں نے کہا وہ صیہونیوں کی شیطانی حرکتوں اور انتہا پسندوں کے احمقانہ عمل سے ہوشیار رہیں-
مسلمہ امہ کے دشمنوں کی جابن سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کی بحالی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔
ایران اور سعودی عرب پانچ سال سے منقطع تعلقات پٹری پر لانے کیلئے سفارتخانے کھولنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے 2016ء میں سفارتی تعلقات منقطع ہو گئے تھے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سعودی عرب اور ایران سے متعلق

دنیا

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: