سعودی شہزادہ الولید ٹویٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈربن گئے

ریاض / کیلیفورنیا (جے ٹی این پی کے) سعودی شہزادہ الولید ٹویٹر کے دوسرے

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ٹویٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سعودی شہزادہ الولید بن طلال ٹویٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی میں سعودی شیئرز کی مالیت 1.89ارب ڈالر ہے۔

اس حوالے سے سعودی شہزادہ الولید بن طلال نے ٹویٹر پر اپنا بیان بھی جاری کیا ہے۔

دوسری جانب معروف امریکی مصنف اسٹیفن ایڈون کنگ نے ایلون مسک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ بلیو ٹک رکھنے کیلئے 20 ڈالر ماہانہ! بھاڑ میں جاو۔

ٹویٹر انتظامیہ کو انہیں معاوضہ دینا چاہیے، اگر اس فیس کا نفاذ ہوگیا تو وہ بھی ایئرون کی طرح ٹویٹر اکاونٹ بند کردیں گے۔

ایلون مسک نے اسٹیفن ایڈون کنگ کو فوری جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں بھی

اپنے گھر کے بلز ادا کرنے ہوتے ہیں،

ٹویٹر صرف اشتہارات پر نہیں چل سکتا۔ایلون مسک نے نارض صارف کی ناراضگی

دور کرنے کی خاطر سوال کیا کہ اگر یہ فیس آٹھ ڈالر کر دی جائے تو؟

فیس کے نفاذ سے قبل اس کی طویل وضاحت پیش کروں گا۔

یہ اقدام جعلی اکاونٹس اور ٹرول کو شکست دینے کا واحد طریقہ ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: