سعودی سائنسدان ماحول دوست سولر وائی فائی سسٹم بنانے میں کامیاب

ریاض (جے ٹی این پی کے) سعودی سائنسدان ماحول دوست سولر
سعودی سائنسدانوں نے سورج کی شعاعوں سے نیا وائی فائی تیارکرلیا جسے (نوافذ سحریہ)صبح کی کھڑکی کا نام دیا گیا ہے،
نوافذسحریہ ڈیٹا کی منتقلی میں روایتی نیٹ ورک سے کہیں زیادہ تیز رفتار اور کم لاگت والا وائی فائی سسٹم ہے،
نئی سعودی ایجاد ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، مستقبل میں اس سے سپیشل سمارٹ گلاس کی کھڑکیوں کے ذریعے رہائشی عمارتوں اور کاروباری مراکز میں استفادہ کیا جائیگا،


نئی ایجاد سے توانائی کا خرچ کم ، ڈیٹا کی منتقلی تیزی و آسانی سے ہو گی


سپیشل سمارٹ گلاس کھڑکیاں سورج کی کرنوں کو لاسلکی ڈیٹا مختلف قسم کے

الیکٹرانک آلات میں منتقل کرنے کیلئے روایتی وائی فائی نیٹ ورک کی جگہ لے لیں گی،
سورج غروب ہونے کے بعد بھی اس سے توانائی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے گا،
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی ایجاد کی بدولت توانائی کم خرچ ہو گی

جبکہ ڈیٹا کی منتقلی زیادہ تیزی اور آسانی سے ہو گی،
یہ ایجاد ماحول دوست بھی ہو گی،

سعودی سائنسداں ایجاد کے پہلے ماڈل کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے

عملی شکل دینے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وہ ابتدائی نتائج سے آگے بڑھ کر ڈیٹا کی شرح بڑھانے پر بھی ریسرچ کررہے ہیں۔

سعودی سائنسدان ماحول دوست سولر

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: