سعودی تیراک خاتون مریم بن لادن کا بحیرہ احمر عبورکرکے نیا اعزاز

ریاض (جے ٹی این پی کے) سعودی تیراک خاتون مریم بن لادن

سعودی خاتون تیراک مریم بن لادن نے تیرکر بحیرہ احمرعبورکرنے والی پہلی عرب خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا۔

سعودی خاتون تیراک نے بحیرہ احمر کے آبنائے تیران کے پانیوں میں چار گھنٹے تک تیراکی کی اور مصر کے ساحل پر بحفاظت پہنچیں۔

خیال رہے کہ بحیرہ احمر اور بالخصوص آبنائے تیران خونخوار شارک مچھلیوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے والی پہلی عرب اور سعودی خاتون ہیں،

ان کا یہ سفر بحیرہ احمر میں بحری حیاتیات کے تحفظ کیلئے بیداری مہم کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عظمیٰ بخاری کا فخرزمان کیلئے بڑا مطالبہ، ثناء میر بھی کرکٹر کی معترف

مریم بن لادن 2015میں ترکی میں یورپ سے ایشیا تیرکر عبورکرنے والی پہلی عرب خاتون بھی ہیں،

سال 2017میں انہوں نے دبئی کینال میں 24 کلومیٹر کا فاصلہ گیارہ گھنٹے 41منٹ میں طے کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مریم بن لادن پیشے کے لحاظ سے ڈینٹسٹ ہیں اور انہوں نے جرمنی سے ڈینٹل سرجری میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

مریم بن لادن 2015میں ترکی میں یورپ سے ایشیا تیرکر عبورکرنے والی پہلی عرب خاتون بھی ہیں،

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: