سعودیہ میں’’تھری ڈی ٹیکنالوجی‘‘سے بنا پہلا رہائشی ولا مکمل،خطے میں تعمیراتی انقلاب کا آغاز

ریاض(جے ٹی این پی کے) سعودیہ میں تھری ڈی ٹیکنالوجی

سعودی تعمیراتی کمپنی دارالارکان نے ’’تھری ڈی ٹیکنالوجی ‘‘سے دومنزلہ ’’ولاز‘‘کی تعمیر کا ابتدائی منصوبہ آگے بڑھا نے سمیت ایک رہائشی ولا مکمل جبکہ دوسرے کی تکمیل کیلئے کام تیزکردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس میں ابتدائی طور پر بنائے گئے نئے رہائشی ولا کی اونچائی 9میٹر ہے۔
دارالحکومت میں اسے شمس الریاض کے نام سے شروع کیا گیا ہے اور اس میں ’’تھری سی ڈی پی ٹیکنالوجی ‘‘کے استعمال کے حوالے سے یہ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔
اس میں تحفظ کے پہلو کو فوقیت دی گئی ہے اور ضیاع اور غلطیوں کو کم کرنے پر فوکس کیا گیا ہے۔
دارالارکان کی طرف سے ’’تھری ڈی سی پی ٹیکنالوجی ‘‘کے تحت 2021کی آخری سہ ماہی میں شروع کیا تھا۔
یہ منصوبہ ویژن 2030کے مطابق ہے۔


کنکریٹ، وقت ، افرادی قوت اور توانائی کی بچت ایک ساتھ


اس کے ذریعے غیرروایتی گھروں کی تعمیر کے طریقے اختیار کیے گئے ہیں،
تعمیراتی وقت بچایا گیا ہے روایتی تعمیراتی طریقے کے تحت دوگنا وقت لگتا ہے،

جو نئے طریقہ کے تحت نصف رہ گیا ہے۔
’’تھری ڈی ٹیکنالوجی ‘‘کے استعمال سے افرادی قوت کا استعمال بھی کم ہوا ہے،

حادثاتی واقعات کی بھی روک تھام ہوئی ہے ۔
جدید ٹیکنالوجی میں کنکریٹ کا استعمال بھی کم ہو گا،جبکہ مکان کی پائیداری متاثر نہیں ہوگی۔
اس منصوبے کے منیجر وائل الہیجان نے بتایا ارالارکان نے فی الحال دوسرا منصوبہ شروع کیا ہے۔
اس کی تکمیل کیلئے ایک ماہ کی ضرورت ہے مگر ہم نے اس کی پہلی منزل صرف آٹھ دنوں میں مکمل کر لی ہے۔
’’تھری ڈی پرنٹ‘‘کے منصوبوں میں موصل تہوں کی وجہ سے توانائی کی 30فیصد بچت ہوتی ہے۔
ہم چاہتے ہیں صنعتی شعبے کے ماہرین وزٹ کریں اور اس پہلے مکمل کیے گئے رہائشی ولا

اور دوسرے زیر تعمیر رہائشی ولا کے تعمیراتی مراحل کو دیکھیں۔

سعودیہ میں تھری ڈی ٹیکنالوجی

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: