سرینگر کی ڈاکٹرعفیفہ قاضی کا بڑا اعزاز،سائیکاٹرسٹ آف دی ایئرقرار

سری نگر (جے ٹی این پی کے) سرینگر کی ڈاکٹرعفیفہ قاضی

سری نگر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹرعفیفہ قاضی کو سائیکاٹرسٹ آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عفیفہ قاضی کو لندن کے رائل کالج آف سائیکاٹرسٹ نے سائیکاٹرسٹ آف دی ایئر 2022کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

ڈاکٹر عفیفہ قاضی کو یہ ایوارڈ ذہنی صحت کے لیے ان کی شاندار خدمات پر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عفیفہ قاضی گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کی سابقہ طالبہ ہیں جب کہ انہوں نے 1995میں اپنا گریجویشن مکمل کیا جس کے بعد وہ برطانیہ چلی گئی تھیں۔

برطانیہ میں انہوں نے اپنا سائیکاٹری کا کیریئر شروع کیا اور اس وقت برطانیہ میں ہی

دماغی صحت کی ایک بڑی تنظیم کے لیے چیف میڈیکل آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے برطانیہ میں دماغی صحت کے شعبے میں اہم خدمات انجام دی ہیں،

اس سے قبل بھی انہیں خدمات کے اعتراف میں متعدد ایوارڈز دیے جاچکے ہیں،

ڈاکٹر عفیفہ قاضی کو 2014میں ڈیمنشیا کے مرض سے متعلق ان کی خدمات کے اعتراف میں اکیڈمک ہیلتھ سائنس نیٹ ورک ہیلتھ انوویشن ایوارڈ اور 2016 میں ایچ ایس جے ایوارڈ دیا جاچکا ہے جو کہ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کا اہم ترین اعزاز ہے۔

ڈاکٹر قاضی نے ڈیمنشیا کیلئے کمیونٹی کیئر کا ایک جدید اور انتہائی کامیاب ماڈل تیار کیا ہے

جو اس عارضے میں مبتلا لوگوں کے لیے اسپتال میں داخلے اور قیام کی مدت کو کم کرتا ہے۔

سرینگر کی ڈاکٹرعفیفہ قاضی

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: