سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ، فٹبال گراونڈ کو مسمارکر دیا گیا
سرگودھا (جے ٹی این پی کے) سرگودھا مسلم لیگ جلسہ فٹبال گراونڈ
سرگودھا میں مسلم لیگ کے جلسے کیلیے فٹبال گراونڈ کو مسمار کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج مسلم لیگ کے ہونے والے جلسے کیلیے فٹ بال گراونڈ کو
مسمار کر دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے
فٹ بال گراونڈ کا سٹینڈ اور دیواریں گرا دیں۔جبکہ فٹ بال گراونڈ کی حال ہی میں
تعمیر ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے لانگ مارچ کیساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ
فٹ بال گراونڈ کی مسماری کی خبر سامنے آتے ہی شہری حلقوں اور سیاسی نمائندوں
کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے
کہ سرگودھا کمپنی باغ میں مریم صفدر کے جلسے کیلیے فٹ بال گراونڈ کو مسمار
کر دیا گیا ہے۔کوئی ہے پوچھنے والا کہ مریم صفدر کون ہے ؟ جس کیلیے سرکاری
وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے سرگودھا پاور شو کی تاریخ بدل دی ‘ جلسہ آج ہو گا
پاکستان تحریک انصاف کے پے در پے جلسوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ بھی سیاسی
پاور شو کے لیے متحرک ہو گئی، اٹک، صوابی، گجرات کے بعد سرگودھا میں بھی
عوامی طاقت کا مظاہرہ کے لیے حکمران جماعت تیار ہو گئی۔
جلسہ 20 مئی کو ہونا تھا جو اب 19 مئی بروز جمعرات کو ہو گا
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم
عمران خان اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ملک بھر میں
جلسے کر رہے ہیں، اسی دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی متحرک
ہوئیں، انہوں نے اٹک ، صوابی اور گجرات میں جلسے کیے۔دوسری طرف مسلم لیگ
ن سرگودھا کا شیڈول بھی سامنے آ گیا ہے، پہلے یہ جلسہ 20 مئی کو ہونا تھا جو اب
19 مئی بروز جمعرات کو ہو گا۔
مسلم لیگ (ن )کے پاور شو کی تیاریاں عروج پر
اس جلسے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور میاں محمد حمزہ
شہباز شریف سمیت دیگر سینئر رہنما شرکت کریں گے۔جلسے کا اعلان ہونے کے بعد
مسلم لیگ (ن )کے پاور شو کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
سرگودھا مسلم لیگ جلسہ فٹبال گراونڈ
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،