سردیوں کیلئے گیس کا انتظام نہیں ہوسکا، وزیر اعظم

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) سردیوں کیلئے گیس کا انتظام نہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کردیا کہ سردیوں کیلئے گیس کا انتظام نہیں ہوسکا۔

وزیراعظم نے تھرکول بلاک 2 سندھ کول مائن کمپنی کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا

اور خطاب میں کہا کہ تھرمیں پیداہونیوالی بجلی دس روپے یونٹ ہوگی،

تھر کے کوئلے سے 300 سال تک بجلی بنائی جاسکتی ہے۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ تھر کول پاکستان کی معیشت کا گیم چینجر ہے،

تھرکول سے 300 برس تک سالانہ ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

عالمی سطح پر،گیس بہت مہنگی ہوچکی، ہماری بساط سے باہر ہے،

گیس کی در آمد کی بہت کوشش کررہے ہیں لیکن تاحال سردیوں کیلئے انتظام نہیں ہوسکا،

6 ماہ میں 24 ارب ڈالر توانائی پر خرچ کرچکے ہیں،

کوئلے کی ترسیل کے لیے ہمیں مل کر ریلوے کا نظام بھی بہتر کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم پیر کو ایک روزہ دورے پر وزیر توانائی امتیاز شیخ اور وفاقی وزرا کے ہمراہ تھر پہنچے

جہاں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انہیں خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے و زیر اعظم شہباز شریف نے کہا تمام شرکا کو منصوبے کے افتتاح پر مبارکباد دی اور کہا کہ آج یقیناً ایک انتہائی اہم دن ہے کیونکہ تھر تیزی سے ترقی کرتا نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں پہلی بار آیا ہوں،

بینظیر بھٹو یہاں 1996 میں تشریف لائیں، اس زمانے میں یہ علاقہ ایک صحرا تھا، دور دور تک زندگی کے آثار نہیں تھے،

بعدازاں وزرائے اعظم یہاں تشریف لاتے رہے اور ان کی شبانہ روز محنت آج رنگ دکھا رہی ہے۔

گیس مہنگی ہوکر ہماری بساط سے باہر جا چکی ہے، اللہ تعالیٰ نے تھر میں کوئلے کا اتنا بڑا ذخیرہ دیا ہے،

اس سے استفادہ حاصل کرکے قوم کی محرومیاں دور نہ کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی ہیں، تھر میں کوئلے کا بڑا ذخیرہ ہے جس کو تیل اور ڈیزل میں کنورٹ کرنے کے حوالے سے آئندہ ہفتے اسلام آباد میں اجلاس طلب کروں گا،

اجلاس میں توانائی، گیس اور دیگر منصبوں پر اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہو سکتی

کے مہران کی وادیوں میں اتنا بڑا خزانہ ہو اور اس کا فائدہ پورے پاکستان کو نہ پہنچے،

سردیوں کیلئے گیس کا انتظام نہیں

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: