سرحدی کشیدگی کیساتھ چین اور بھارت میں ایک اور منفرد جنگ
بیجنگ، نئی دہلی: سرحدی کشیدگی کیساتھ چین اور بھارت
بھارت اور چین نے اپنے اپنے ملکوں میں ایک دوسرے کی میڈیا موجودگی بالکل ختم کر دی۔ دونوں ممالک نے حالیہ ہفتوں میں ایک دوسرے کے تقریبا تمام صحافیوں کو نکال دیا ہے، جبکہ بھارت نے ملک میں موجود چین کے آخری دو صحافیوں کے ویزے میں توسیع بھی مسترد کر دی، دونوں چینی صحافیوں کا تعلق چین کے سرکاری میڈیا سے ہے، ادھر چین نے بھی بھارتی صحافیوں کے کاغذات نمائندگی مسترد کر دئیے۔
بھارت کا بغیر وجہ بتائے چینی صحافیوں سے امتیازی سلوک ناقابل قبول، بیجنگ
امریکی میڈیا کے مطابق جون 2020 میں سرحدی جھڑپ کے بعد سے بھارت اور چین کے تعلقات
مسلسل کشیدہ ہیں۔ چین نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بھی بائیکاٹ
کیا تھا۔ یاد رہے کہ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا
کہ بھارت کافی عرصے سے کسی مناسب وجہ کے بغیر چینی صحافیوں کیخلاف غیرمصفانہ و امتیازی
اقدامات اختیار کیے ہوئے ہے، سال 2017 میں بھارت نے کسی وجہ کے بغیر بھارت میں مقیم چینی
صحافیوں کی ویزا مدت کو تین ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دیا، سال 2020 سے چینی صحافیوں کی
ویزا درخواست پر نظرثانی سے انکار کیا جا رہا ہے، دسمبر 2021 میں بھارت میں چائنا میڈیا گروپ
کے ایک رپورٹر کو بھارت کی جانب سے 10 دن کے اندر ملک چھوڑنے کا کہا گیا جبکہ ان کا ویزا
دو ماہ کے لیے تھا اور ان کے کام کی مدت ابھی نصف سال تھی، اب تک بھارت نے اس کی وجہ نہیں بتائی۔
چین سے بھارتی صحافیوں کی بیدخلی اپنے مفادات کیلئے جوابی اقدام، وزرات خارجہ
چینی میڈیا کے مطابق ماو نینگ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کافی عرصے سے پابندیاں عائد کیے
جانے کے بعد چین کو اپنے مفادات کی حفاظت کے لیے مناسب جوابی اقدامات کرنا پڑے۔ چینی ترجمان
نے اس بات پر زور دیا کہ چین باہمی احترام، برابری اور باہمی مفادات کے اصول کی بنیاد پر بھارت
کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ اُمید ہے کہ بھارت چین کے ساتھ مشترکہ کوشش کرے گا، چین
کی مناسب تشویش پر رد عمل دیگا اور جلد از جلد دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے تبادلے کی بحالی
کے لیے سازگار ماحول تیار کرے گا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
سرحدی کشیدگی کیساتھ چین اور بھارت ، سرحدی کشیدگی کیساتھ چین اور بھارت ، سرحدی کشیدگی کیساتھ چین اور بھارت
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں