سرائیکی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈیرہ کا ٹینلٹ ایوارڈ شو،احوال،تصویری جھلکیاں
ڈیرہ اسماعیل خان : نمائندہ خصوصی : سرائیکی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈیرہ کا ٹینلٹ
سرائیکی سٹوڈنٹس موومنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام مفتی محمود میموریل لائبریری ہال میں ٹیلنٹ شو ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے بھی شرکت کی۔ مہمان خصوصی سابق ایم این اے داور خان کنڈی تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں سیاسی و سماجی شخصیات خالد اعوان، کفیل احمد نظامی، غفور دامانی، احسان بلوچ اور ابوالمعظم ترابی شامل تھے۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں شیلڈیں تقسیم کی گئیں۔
سرائیکستان صوبہ ضرور بنے گا، داور خان کنڈی
داور خان کنڈی نے اپنے خطاب میں پوزیشن ہولڈرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سرائیکستان صوبہ ضرور بنے گا۔
ڈیرہ اسماعیل خان و ٹانک کی دھرتی سے سرائیکستان کی آواز سب سے پہلے میں نے اٹھائی۔
سرائیکی سٹوڈنٹس کی تحریک بنیادی حیثیت کی حامل ہے۔
مردم شماری 2023 میں سرائیکی سٹوڈنٹس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
سرائیکستان سب سے بڑا صوبہ ہو گا۔
کسی بھی تحریک کی کامیابی میں طلبہ کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔
آج کے طلبہ کل کے معمار، کفیل احمد نظامی، ایوارڈز لینے والے طلبہ برانڈ ہیں، خالد اعوان
کفیل احمد نظامی نے کہا کہ سرائیکی لوگ ملک و قوم کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
آج کے طلبہ بھی کل کے معمار بن کر ڈیرہ سمیت قوم کی خدمت کریں گے۔
خالد اعوان نے کہا کہ ایوارڈز لینے والے طلبہ برانڈ ہیں۔
انہوں نے خود کو تعلیمی میدان میں منوایا ہے۔
آپ لوگ بھی معاشرے کے لیے مثال بنیں۔
غفور دامانی نے تقریب کے انعقاد اور خدمات پر سرائیکی سٹوڈنٹس موومنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔
اعزازات دینے کا مقصد ذمہ داری کا بوجھ ڈالنا ہے، احسان بلوچ
احسان بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر انعام اللہ کا لگایا ہوا پودا تناور درخت بن چکا ہے۔ انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
اعزازات دینے کا مقصد ذمہ داری کا بوجھ ڈالنا ہے۔
آپ نے ڈگری ہی حاصل نہیں کرنی بلکہ خود کو عملی میدان میں ڈگری ہولڈر ثابت بھی کرنا ہے۔
ابوالمعظم ترابی نے کہا کہ طلبا کیساتھ طالبات کی حوصلہ افزائی بھی ناگزیر ہے۔
غریب و نادار طلبہ کی معاونت کیلئے فنڈ قائم کریں تاکہ کوئی بچہ یا بچی مالی وسائل کی کمی کے سبب تعلیم ترک کرنے پر مجبور نہ ہو۔
ڈیرہ میں آباد سارے افراد وسیب ذادے ہیں، کاشف کمال
کاشف کمال نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا ٹیلنٹ ایوارڈ شو کے انعقاد کا مقصد
نسلی و لسانی تقسیم کی نفی کرتے ہوئے ڈیرہ میں رہائش پذیر تمام لوگوں کو یہ باور کروانا ہے
کہ ڈیرہ میں آباد سارے افراد وسیب ذادے ہیں، لہذا ہم تمام طلبہ کو بلاتفریق و بلا امتیاز اعزازات سے نواز رہے ہیں۔
ساجد ساہی کا سرائیکی سٹوڈنٹس موومنٹ کو خراج تحسین
تحصیل کلاچی سرائیکی سٹوڈنس موومنٹ کے صدر ساجد ساہی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
اور تقریب منعقد کرنے پر سرائیکی سٹوڈنٹس موومنٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر مہمانوں کو سرائیکی اجرک بھی پہنائی گئی۔
نقابت کے فرائض رمضان ہیبت نے سر انجام دیئے۔
تقریب میں پروفیسر حبیب موہانہ، پروفیسر نور محمد، ڈاکٹر ملک انعام اللہ، طفیل ہاشم علیزئی،
وجیہہ الزمان، رزاق ملک، ملک یوسف اور دیگر شریک تھے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
سرائیکی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈیرہ کا ٹینلٹ ، سرائیکی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈیرہ کا ٹینلٹ ، سرائیکی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈیرہ کا ٹینلٹ
= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں