سحرشنواری کی زمبابوے کرکٹرکو بڑی پیشکش ،کبری خان کا بولڈ اعلان
پشاور (جے ٹی این پی کے) سحرشنواری کی زمبابوے کرکٹرکو
خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے کہا ہے کہ اگر زمبابوے کرکٹ ٹیم بھارت کو ہرادے تو وہ زمبابوین لڑکے سے شادی کریں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بخار آج کل ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے فرد کے سر پر چڑھا ہوا ہے۔
ایسے میں پاکستانی ٹی وی اداکارہ سحر شنواری نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ٹوئٹ کیا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سحر شنواری اس طرح کسی سے شادی کرنے کا اعلان کر رہی ہوں ،
اس سے قبل 2019 میں نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر جیمز نیشم کو بہترین کھیل پیش کرنے پر
دلچسپ انداز میں شادی کی پیشکش کی تھی جس پر کیوی کرکٹر نے بھی اتنا ہی دلچسپ اور مبہم جواب دیا تھا۔
مستقبل میں اگر مجھے بولڈ کردار کرنا پڑا تو کروں گی، کبری خان
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں اگر
انہیں بولڈ کردار بھی کرنا پڑا تو کریں گی۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ کبری خان نے کہا کہمیرے لئے اداکاری یہ نہیں ہے کہ میں بچی
بن کر رہوں ہمیشہ یا چلبلی بن کر رہو۔
انہوں نے کہا کہ اداکاری کسی بھی طرح کی ہو سکتی ہے اگر مجھے بولڈ لڑکی کا کردار
کرنا پڑا تو کروں گی،
اگر مجھے لڑکا بننا پڑا تو بن جائوں گی۔
کبری نے کہا کہ اداکار کیلئے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ عمر، خوبصورتی، جنس کا تعین کر کے اداکاری کرے،
میں ہر وہ کام کروں گی جو کر کے مجھے مزہ آئے اور اس سے میں لطف اندوز ہو سکوں۔
سحرشنواری کی زمبابوے کرکٹرکو
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
رابی پیرزاد کا تما م جنگلی جانوروں پر باآسانی قابو سکنے کی عطا ء کا دعویٰ