پاکستانتازہ ترین

تھوڑی دیراور رہ گیا تو سب جیل جائینگے ، وزیراعظم

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) سب جیل جائینگے وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے اسلام آباد کے سندھ ہاوس میں لوگ نوٹوں کے بیگ لے کر ضمیر خریدنے بیٹھے ہیں،

الیکشن کمیشن بتائے کیا آئین میں ہا رس ٹریڈنگ کی اجازت ہے؟

اپوزیشن کو ڈر ہے عمران خان تھوڑی دیر اور رہ گیا تو یہ جیل جائیں گے،

اگر یہ لوگ کامیاب ہوگئے تو پہلا کام نیب کو ختم کرنا ہوگا،

میرے شکار کےلئے تین چو ہے نکلے ہیں ، میں تینوں کا شکار کرونگا،

اسلاموفوبیا کےخلاف پاکستان کی قرارداد 57 ملکوں نے پیش کی اور صبح سے سارے مسلمان دنیا سے مبارک مل رہی ہے،

فضل الرحمن جسے یہو دی کہتے تھے اس نے وہ کام کیا جو آپ30 سال میں نہ کرسکے،

نوازشریف جب پرچیاں پکڑ کر امریکی صدر کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے ایک پرچی اسلاموفوبیا کی بھی پکڑنی تھی ،

اگر میرے بھی اربوں روپے ملک سے باہر پڑے ہوتے تو میں بھی ان کے صدر کے سامنے پرچیاں لیکر بیٹھا ہوتا،

چوری کے پیسے نے ان کو غلام بنایا ان کے سامنے جھکا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

عمران خا ن نے کہا سب چور ایک طرف ہوگئے ، انہوں نے مجھے موقع دیا اب ایک گیند سے 3 وکٹیں گریں گی،

تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے کے بچے باہر بیٹھے ہیں ،کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں،

ملک سے باہر جائیداد کی ایک رسید نہیں دکھاپائے،

ان کا منشی اسحاق ڈار سوٹ پہن کر ان کو کہتا ہے میں بھی آپ کی طرح ہوں میں بھی انگلش بولتا ہوں،

جب عدا لت پو چھتی ہے پیسا کہاں سے آیا تو شہبازشریف کی کمر میں درد ہوجاتا ہے،

وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ہمارے دور میں زراعت میں سب سے زیادہ پیسا آیا،

گندم، مکئی اور چاول کی ریکا ر ڈ فصل ہوئی، ملک میں 50 سال بعد نئے ڈیم بن رہے ہیں،

جس سے زراعت میں انقلاب آئےگا اور لوگوں کو پانی بھی ملے گا،

ان چوروں نے ملک کا دیوالیہ نکالا ہوا تھا، پھر کورونا آ گیا ۔

قوم اسلام آباد پہنچ کر دنیا کو بتائے ہم حق کےساتھ اور چورں کے خلاف کھڑے ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا بلدیاتی الیکشن آرہے ہیں،

صرف ان لوگوں کو ووٹ دینا ہے جو بلے کے نشان پر کھڑے ہیں.

اور جو بلے کیخلاف کھڑے ہوئے ہیں، ان سے درخواست ہے وہ بیٹھ جائیں کیونکہ ہمیں یہ الیکشن جیتنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا او آئی سی کے اجلاس میں تین سال قبل میں نے اپنے سارے مسلمان ملکوں کو کہا ہمیں ملکر ہر فورم پر اس کےخلاف بات کرنی چاہیے،

پھر اقوام متحدہ میں پہلی دفعہ کسی پاکستان کے سربراہ نے اسلاموفوبیا کےخلاف بات کی اور مسلسل کوشش کرتا رہا،

جب بھی کوئی نبی کی شان میں گستاخی کرتا تو ہمارے نوجوان سڑکوں پر نکل آتے ، توڑ پھوڑ کرتے لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

گزشتہ روز یہ فیصلہ ہوا، اسلاموفوبیا کےخلاف پاکستان کی قرارداد 57 ملکوں نے پیش کی اورقوام متحدہ کی قرارداد منظورہوئی،

اسلاموفوبیا کا سب سے زیادہ نقصان مغربی ممالک میں مقیم ان مسلمانوں کا ہواجو داڑھی والا ہوتا تو اس کو برا بھلا کہتے تھے،

مسلمان عورت حجاب کرتی تھی تو اس کو گالیاں نکالتے تھے اور آج بیرون ملک پاکستانی اور مسلمان خوش ہیں۔

سب جیل جائینگے وزیراعظم

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے