سانحہ مری کیس اسی ہفتے منطقی انجام تک پہنچائینگے ، لاہور ہائیکورٹ

راولپنڈی (جے ٹی این پی کے) سانحہ مری کیس منطقی انجام

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کی درخواستوں پر سماعت کے دور ان ریمارکس دیئے کہ 22لوگ جان سے گئے ،ابھی تک کسی کو کوئی پرواہ نہیں،

فواد چودھری نے سانحہ والے دن ٹویٹ کی کہ مری میں ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں،

ان کی ٹویٹس کا ریکارڑ عدالت میں پیش کریں، عدالت اسی ہفتے سانحہ مری کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی،

دو دن میں رپورٹ پیش نہ کی تو چیف سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرینگے۔

پیر کو کیس کی سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی۔

لیگل ایڈوائزر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایڈووکیٹ شاہ محمد اور وکیل درخواست گزار سردار شبیر حسین عدالت میں پیش ہوئے ۔

وکیل درخواست گزار نے کہا ہوٹل اور دیگر شعبوں نے ریکارڑ کاروبار کیا جو ملکی معیشت کیلئے اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ مری میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں، شیخ رشید

عدالت نے کہا جو افسران مرچال کئے پھر انکا کیا قصور تھا،

عوام کی آنکھوں میں دھول کیوں جھانکی جارہی ہے ،

لوگوں کا کیرئیر تباہ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا جس دن سانحہ ہوا صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈی جی کے بغیر کام کررہی تھی۔

عدالت نے کہا دو سال میں کتنے افسران کا تبادلہ ہوا کیوں ہوا رپورٹ پیش کریں،

عدالت کو بتائیں سی پی او راولپنڈی کیوں تبدیل ہوا کس نے تبدیل کیا کس قانون کے تحت کیا؟

کیا سی پی او کو تبدیل کرنے کا کیس سیفٹی کمیشن میں نہیں جانا چاہیے تھا۔

پی ڈی ایم اے کو کہاں سے فنڈز ملتے ہیں کتنے فنڈز ملتے ہیں، سانحہ مری سے قبل پی ڈی ایم اے کہاں سوئی تھی؟

کیا بارہ کروڑ آبادی کا صوبہ واٹس ایپ پر چل رہا ہے۔

سانحہ مری کے وقت ضلعی و صوبائی افسران کے مابین واٹس ایپ کا سارا ریکارڑ بھی پیش کریں۔

عدالت نے کہا بائیس لوگ مرگئے بات یہاں ختم نہیں ہوگی، ہم لوگ بھول گئے ہیں کہ ذاتی مفاد کیلئے ملک توڑا گیا،

سانحہ مری بھولنے نہیں دینگے۔ عدالت نے کہا کمشنر راولپنڈی نے پہلے کہا 29 سنو بلور مری میں موجود تھے، اب کہا جارہا ہے صرف 6 سنو بلور تھے۔

عدالت نے کہا عدالت کی مسلسل توہین ہورہی ہے ،رپورٹ پیش کریں ورنہ عدالت چیف سیکرٹری کو بلا کر خود پوچھے گی۔

سانحہ مری کے وقت مری میں موجود تمام سرکاری گاڑیوں اور سْنو بلورز کی لاگ

بْک پیش کریں، بعدازاں عدالت نے سانحہ مری کیس کی سماعت آج یکم مارچ

تک ملتوی کر دی ۔

سانحہ مری کیس منطقی انجام

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

 


admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: