سانحہ مری میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں، شیخ رشید
راولپنڈی (جے ٹی این پی کے) سانحہ مری غلطی تسلیم کرتے ہیں
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سانحہ مری میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں، مری میں خود سات سو سے زائد گاڑیوں کو نکالا،
اپوزیشن 23 مارچ کو اسلام آباد آ کر اپنا شوق پورا کر لے، سڑکوں پرذلیل و خوارہوگی، اپوزیشن بتائے کہ ان کا
ایجنڈہ کیا ہے؟ 23 مارچ کا دن بہت حساس دن ہے اوراس روزاسلام آباد کی تمام شاہراہیں بند ہوں گی۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو فنانس سمیت
تمام بلوں پر شکست ہوئی ہے ،اپوزیشن اپنی شکست دیکھے میڈیا نہ ہو تو عوام آپ کو بھول جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:صحافی حسنین شاہ بی بی پاکدامن قبرستان میں سپرد خاک
انھوں نے کہا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ انھیں نالائق اپوزیشن ملی،اگرعمران خان سڑکوں پر نکلے تو واقعی خطرناک ہوں گے۔ اپوزیشن بتائے انھوں نے تین برسوں میں عمران خان پر صرف الزامات لگانے کے سوا اور کیا کیا؟
شیخ رشید نے مذید کہا کہ ٹریکٹر ٹرالی والے احتجاج میں عوام باہر نہیں نکلے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم
عمران خان 3 فروری کو چین جا رہے ہیں، عمران خان کے سٹیبلشمنٹ سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔
اپوزیشن بتائے کہ ان کاایجنڈہ کیا ہے؟ 23 مارچ کا دن بہت حساس دن ہے اوراس روزاسلام آباد کی تمام شاہراہیں بند ہوں گی۔
<a href=”https://twitter.com/jtnonline1″>قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</a>