تازہ ترینکالمز،بلاگز، فیچرز

سال نو 2022ء مبارک ، مگر —–؟

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

سال نو 2022ء مبارک.

معزز قارئین کیسے ہیں، آپ سب ۔ ایک طویل اور مصروف بریک کے بعد آج پھر سے قلم اٹھانے کی ٹھانی۔ شکریہ اس رب العالمین کا جس کے کرم اور برکت کی وجہ سے آج مجھے قریباََ دو سال کیرئیر کونسلنگ کرتے ہوے ہو رہے ہیں۔

 

لوگ نئے سال کو لے کر طرح طرح کی باتیں کر رہے ہیں، کوئی کہتا ہے۔ میں نے اپنا آپ کھو دیا۔ کوئی کہتا میرے لیے یہ سال مشکل تھا۔ کوئی کوڈ-19 کی وجہ سے پریشان نظر آیا اور کوئی معافی والے میسج کے انتظار میں۔

 

= یہ بھی پڑھیں = سائبر سکیورٹی کورسز کریں، گھر بیٹھے لاکھوں کمائیں

 

کسی نے اپنے کھوئے اور کسی کی ضد کے نظر رشتوں کو لگ گئی۔ کوئی ماں کی طویل عمری کی دعا مانگ رہا ہے، اور کوئی جاب اور محبت نا ملنے کی وجہ سے غم زدہ ۔ کسی کو لگتا ہے اس کی زندگی نکھر گئی ہے، تو کسی کو لگتا ہے اس کی زندگی بکھر گئی ہے۔ سال نو 2022ء مبارک

 

=====> سوال یہ ہے <=====

 

ہم فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سٹوری/سٹیٹس سے باہر نکل کر کب سوچیں گے۔؟

کیا ہم یہ بھی سوچیں گے کہ ” عبادت ” دلوں کو سکون اور لبوں کو ” مسکراہٹ ” دینے کا نام ہے۔؟

ہم کب سوچیں گے کہ "اللہ لعالیٰ ” شے رگ سے بھی قریب ہے۔ ہم کب ” محبت ” بانٹنے والے بنیں گے۔؟

ہم کب کیسی کی آنکھوں کی ” اداسیوں ” کو ” خوشیوں ” میں بدلیں گے.

ہم کب ” نفرت ” کے اس کھیل کو کم کریں گے۔؟ ہم کب ٹانگ کھینچنے سے کترائیں گے-؟

ہم کب خوشیوں کو خوشی سے سنائیں گے-؟

 

=====> آئیے آج کے دن عہد کریں <=====

 

ہم ایک ذمے دار شہری بن کر اپنی اپنی ذمہ داری پر ایک فیملی یا ایک فرد کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے میں مدد دیں گے۔

ہم سب الزام حکومت پر نہیں ڈالیں گے۔ ہم بیٹیوں کو جائیداد میں حق دینگے۔ ان کی مرضی سے نکاح کا اہتمام کرینگے، سانس لینے کی آزادی دیں گے-

 

= ضرور پڑھیں = کیا ہم نے پڑھے لکھے بیروزگار بنانے کی ٹھان رکھی ہے؟

 

ہم بے روزگار اولاد کے آنسو پونچھیں گے۔ ہم فیل ہونے والے سٹوڈنٹ کو حوصلا دیں گے۔ ہم ہار کر واپس آنے والوں کو کہیں گے کچھ نہیں ہوتا، جو اللہ کا حکم۔ ہم اپنے بچوں کو خوابوں کے بجائے حقیقتوں سے روشناس کروائیں گے۔ اور حقیقت ڈھونڈنے میں مدد بھی دیں گے۔

اللہ اآپ کا میرا اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو (الٰہی آمین)

 

 

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
====> جتن اردو نیوز کے بارے میں مزید جانیئے

 

کالمز،بلاگز،فیچرز

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے