اسلام آبادپاکستانتازہ ترین

ساری قوم 27تاریخ کومیرے ساتھ نکلے، وزیراعظم

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) ساری قوم میرے ساتھ نکلے

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے 27مارچ کو پوری قوم باہر نکلے

تاکہ آئندہ کوئی بھی ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہ کر سکے ،

قرآن پاک میں اﷲ تعالی مسلمانوں کو کہتے ہیں.

تم نے اچھائی کیساتھ اور برائی کیخلاف کھڑے ہونا ہے،

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

آج ڈاکوؤں کا ٹولہ عوامی نمائندوں کے ضمیر کی قیمتیں لگا کر انہیں کھلے عام خرید رہا ہے ۔

جمعرات کوسرکاری ٹی وی پر نشر کئے گئے قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا

اﷲ تعالی کا قرآن میں امر بالمعرو ف و نہی عن المنکر کا حکم ہے،

یعنی مسلمانوں تم نے اچھائی کیساتھ کھڑا ہونا ہے، معاشرہ اسی طرح زندہ رہتا ہے۔

عوام کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا میں چا ہتا ہوں پوری قوم 27 مارچ کو برائی کیخلاف میرے ساتھ نکلے۔

ملک میں جو جمہوریت اور عوام کیخلاف جرم ہو رہا ہے، قوم اس کیخلاف ہے۔

صرف ایک پیغام دیں کہ ہم بدی کیساتھ نہیں اس کیخلاف ہیں،

تاکہ آگے سے کسی کی جرات نہیں ہونی چاہیے کہ اس طرح قوم کو نقصان پہنچائے۔

ساری قوم میرے ساتھ نکلے

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے