سارہ خان خوبصورت دْلہن بن گئیں، نیا برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل
سارہ خان خوبصورت دْلہن
کراچی (جے ٹی این پی کے نیوز) خوبرو اداکارہ سارہ خان کا سوشل میڈیا پر نیا برائیڈل فوٹو شوٹ
خوب وائرل ہو رہا ہے۔ انسٹا گرام پر 7.9 ملین فالوورز رکھنے والی سارہ خان کی گلوکار فلک شبیر
کے ساتھ شادی اور بیٹی عالیانہ کی پیدائش کے بعد شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔سارہ خان
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی وہ خوش قسمت اداکارہ ہیں جو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا
پر منفی تبصروں کا بہت کم ہی نشانہ بنتی ہیں۔سارہ خان کی جانب سے اپنے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ
سے لی گئی ویڈیوز انسٹا اسٹوریز پر شیئر کی گئی ہیں، اس نئے فوٹو شوٹ میں سارہ خان بے حد
خوبصورت لگ رہی ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر سارہ خان کے اس برائیڈل فوٹوشوٹ کی متعدد
ویڈیوز بھی فین پیجز کی جانب سے شیئر کی جا رہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان
لال رنگ کا خوبصورت لباس اور زیورات پہنے ہوئے ہیں، سارہ خان کی خوبصورت ویڈیوز پر اْن
کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
سارہ خان خوبصورت دْلہن
ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی
=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں