ساحر علی بگا کے اچانک پرفارمنس روکنے کی وجہ سامنے آگئی
ساحر علی بگا اچانک پرفارمنس روکنے
کراچی (جے ٹی این پی کے) پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے کنسرٹ کے دوران
اذان کے احترام میں پرفارمنس اچانک روک کر مداحوں کے دل جیت لئے۔ساحر علی بگا کے ایک
کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں انہیں اسٹیج پر اپنی آواز کا جادو جگاتے
دیکھا جاسکتا ہے۔گلوکاری کے دوران گلوکار کنسرٹ میں موجود حاضرین کو بھی خاموش کرواتے
ہیں اور خود بھی ‘اذان ہورہی ہے’ کہہ کر خاموش کھڑے ہوجاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر گلوکار کے اس
اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔
اومی کرون سے صحت یاب ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا، بشریٰ انصاری
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ویرئنٹ اومی کرون سے جلد
صحتیاب ہونے پر خوش دکھائی دے رہی ہیں۔بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر
کی اور ساتھ تحریر کیا کہ اومی کرون سے صحت یاب ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا مگر بیماری کی
وجہ سے میں اپنی پیاری دوست روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق کی شادی میں شرکت نہ کر سکی۔
انہوں نے منیٰ طارق کی شادی میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے
کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سینئر اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ بیماری کی حالت میں
منیٰ طارق کی شادی میں شرکت کرکے دوسرے افراد کے لیے مسئلہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔
ساحر علی بگا اچانک پرفارمنس روکنے
رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں