ساتویں ڈی جی سپورٹس کے پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ, شعیب خان فاتح

سپورٹس نیوز/ ساتویں ڈی جی سپورٹس

ساتویں ڈی جی سپورٹس کے پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ پی اے ایف کے شعیب خان نے جیت لی

گزشتہ روز چیمپئن شپ کے فائنل میچ پشاور کے سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے اس موقع پر اکاﺅنٹنٹ جنرل

کے پی مرتضیٰ خان مہمان خصوصی تھے

انکے ہمراہ ڈی جی سپورٹس خالد خان، ڈاکٹر صاحب زادہ محمود نور، پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس‘

چیئرمین کے پی ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر‘ ڈائریکٹر آڈپ ڈاکٹر عمران‘صدر کے پی ٹینس ایسوسی ایشن

ڈی آئی جی محمدسلیم خان مروت‘ ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ ‘سیکرٹری عمرایاز خلیل‘نادر خواجہ‘کوچز شہریار خان‘شاہد آفریدی‘

متعلقہ خبریں بھی پڑھیں

جانان خان اور رومان گل بھی موجود تھے

‘مینز سنگلز فائنل مقابلوں میں پی اے ایف کے شعیب خان نے کے پی پولیس کے برکت اللہ کے خلاف چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا‘

مینز ڈبلز فائنل مقابلوں میں پی اے ایف کے یوسف خلیل اور ایس این جی پی ایل کے ثاقب عمر نے کے پی پولیس کے برکت اللہ اور پی اے ایف کے شعیب خان کے خلاف چھ چار اور چھ چارسے کامیابی حاصل کی‘

انڈر18 کے فائنل میں عزیر خان نے شاہ سوار خان کے خلاف چھ تین اور چھ چار سے ٹرافی جیتی

‘ انڈر12کے فائنل مقابلوں میں شایان آفریدی نے احمدخان کیخلاف چھ تین ‘چارچھ اور چھ دو سے کامیابی اپنے نام کی۔

انڈر8 کے فائنل میں ایم فیضان نے سالار خان کے خلاف چھ ایک اور چھ چار سے کامیابی اپنے نام کی۔

آخر میں کھلاڑیوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی انعامی رقوم ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

Ghani Ur Rehman

غنی الرحمان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سپورٹس رپورٹر ہیں۔ کھیلوں سے متعلق کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت سپورٹس رپورٹر خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: