روس کا حملہ، سابق یوکرینی صدر اپنی رائفل کیساتھ سڑکوں پر نکل آئے
ماسکو(جے ٹی این پی کے) سابق یوکرینی صدر اپنی رائفل کیساتھ
روسی فوج کے یوکرین کے مختلف شہروں پر حملوں کے جواب میں سابق یوکرینی صدر پیٹرو پوروشینکو اپنی رائفل کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک براہ راست ٹی وی انٹرویو کے دوران کلاشنکوف اٹھائے انٹرویو دیا.
اور کہا کہ ہم روسی دشمن فوجیوں سے لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
پیٹرو پوروشینکو نے دورانِ انٹرویو رائفل اور دو مشین گنیں دکھائیں اور کہا کہ اگر روسی فوجی ان کے ملک پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ یوکرین کی سڑکوں پر لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : یوکرین، جوڑے نے فضائی حملوں کی گونج میں شادی کرلی
سابق یوکرینی صدر نے کہا کہ ولادیمیر پیوٹن پاگل ہے، وہ صرف برائی چاہتا ہے،
اور یہاں صرف یوکرینیوں کو مارنے کے لیے آیا ہے۔
2014 سے 2019 تک یوکرین کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے
پوروشینکو نے کہا کہ یوکرین روس کے خلاف پیچھے نہیں ہٹے گا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کے وزیر دفاع کی رپورٹ کے مطابق ہم نے تقریبا 130
یوکرینی فوجیوں کو کھو دیا ہے
اور کل 800 کے قریب روسی فوجی مارے گئے ہیں۔
یوکرین کے سابق صدر نے کہا کہ ہم یوکرین کو محفوظ بنائیں گے اور اس کی
حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں۔
سابق یوکرینی صدر اپنی رائفل کیساتھ
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں