اسلام آبادپاکستانتازہ ترین

سائفر کیس کی سماعت میں شادی کے بعد کی مجبوریوں کا دلچسپ تذکرہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اٹک: سائفر کیس کی سماعت میں شادی کے بعد کی مجبوریوں کا دلچسپ تذکرہ

خصوصی سیکریٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی اس دوران جج ابو الحسنات اور عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کے درمیان جو دلچسپ مکالمہ ہوا آیئے جانتے ہیں دوران سماعت کا احوال اور مل کر محظوظ ہوتے ہیں۔

پڑھیں : سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت چیلنج

تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ خصوصی سیکریٹ عدالت کے جج ابو الحسنات نے عمران خان

اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل

نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹرز سپریم کورٹ میں مصروفیات

کے سبب عدالت نہ پہنچ سکے جس کے باعث ان کا انتظار کرنا پڑا۔ پراسیکیوٹر کے نہ آنے

کے باوجود وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے سماعت شروع کرنے کی استدعا کی جس پر

جج ابوالحسنات نے سائفر کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

جج ابوالحسنات اور وکیل نعیم پنجوتھا کے درمیان مکالمہ

ذرائع کے مطابق دورانِ سماعت جج ابوالحسنات کی رخصت پر جج اور وکیل نعیم پنجوتھا کے درمیان مکالمہ ہوا،

وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ آپ گزشتہ ہفتے چھٹی پر تھے،

آپ کی رخصت پر ڈیوٹی جج بھی موجود نہیں تھے،

ڈیڑھ ہفتے سے ضمانت پر دلائل نہیں ہوئے،

آج بھی پراسیکیوٹر وقت پر نہیں آئے۔

جج ابوالحسنات نے نعیم پنجوتھا سے سوال کیا کہ آپ کی اہلیہ نہیں کیا؟

اس پر نعیم پنجوتھا نے کہا کہ میری ابھی شادی نہیں ہوئی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اس پر کہا جب شادی ہو گی تو میں آپ کی شادی پر ضرور آئونگا،

آپ کو شادی کے بعد اہلیہ کی ذمہ داری کا احساس ہو گا،

شادی کے بعد کی مجبوریوں کا آپ کو احساس بعد میں ہو گا۔

پڑھیں : مکافات عمل، انتقام یا آئین و قانون کی پاسداری ۔ ۔ ۔؟

واضح رہے سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے

کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سائفر کیس کی سماعت 9 ستمبر کو

ملتوی کر دی تھی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے بارے میں عدالتی عملے نے پی ٹی آئی وکلا کو آگاہ کیا تھا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

سائفر کیس کی سماعت میں شادی , سائفر کیس کی سماعت میں شادی

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے