سائرہ یوسف کا دوسری شادی کا عندیہ ، بچوں کا ذہن پراگندا نہ کرنے کا اعلان

سائرہ یوسف کا دوسری شادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

حال ہی میں سائرہ یوسف نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بھی بات کی۔

اپنی دوسری شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ

میں دوسری شادی کے بارے میں سوچتی ہوں،

ذاتی طور پر شادی کے حق میں بھی ہوں اور یہ ایک خوبصورت رشتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

اْنہوں نے کہا کہ مجھے اکیلے زندگی گزارنے کے لیے کوئی جواز نہیں ملتا۔

سائرہ یوسف نے کہا کہ میں ابھی ایک ماں ہوں، میری کچھ ذمے داریاں ہیں لیکن ظاہر ہے کہ

میری بیٹی بھی بڑی ہو جائے گی، اس کی اپنی زندگی ہوگی اور میں چاہوں گی کہ وہ اپنے مطابق اپنی زندگی گزارے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا یہی خیال ہے کہ انسان کو زندگی گزارنے کے لیے ایک ساتھی کی

ضرورت ہوتی ہے،

اس طرح زندگی آسان ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سائرہ یوسف نے ساتھی اداکار شہروز سبزواری سے اکتوبر 2012ء میں شادی کی تھی۔

فروری 2020ء میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نوریح بھی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

عینی خان

عینی خان پنجاب یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ ہیں، نیوز مانیٹرنگ میں تجرے کے حامل ہیں، (جرنل ٹیلی نیٹ ورک ) کی اردو نیوز سروس ( جے ٹی این پی کے ) میں بطورِ آڈیو نیوز کاسٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ ( جتن انتظامیہ )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: