زندہ مویشی جل کر ہلاک ، آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں
پشاور : آئی آر خان، زندہ مویشی جل کر ہلاک
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور ضلع چارسدہ کے سنگم پر واقع گاؤں، میاں گجر میں گزشتہ شب بھینسوں کے فارم میں اچانک آتشزدگی سے متعدد مویشی زندہ جل کر خاکستر ہو گئے۔
آگ اس قدر شدید تھی کہ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے فارم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلوں کو دیکھ کر مقامی آبادی کے افراد اور فارم مالک موقع پر تو پہنچ گئے۔
صوبہ خیبر پختونخوا کی مزید خبریں ( == پڑھیں ==)
امداد کارروائیوں سے قبل ہی آگ پورے فارم اور اس میں موجود تمام زندہ مویشیوں کو بھسم کر گئی۔ فارم میں درجن بھر بھینسوں کے علاؤہ بھیر بکریاں اور دیگر جانور بھی آگ کی زد میں آ کر کوئلہ بن گئے۔
اہل علاقہ نے بعدازاں زمین کھود کر آتشزدگی ہلاک ہونے والے مویشیوں کو دفن کیا۔ تاحال آتشزدگی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔
فارم میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر لائیو سٹاک ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا کے صدر محمد آصف اعوان بھی موقع پر پہنچ گئے
=====> نمی دانم به کجا می روم فقط می خواستم؟
انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی، متعلقہ محکموں کے حکام سے متاثرہ مالک کے مویشی فارم کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مالی و تیکنیکی معاونت کا مطالبہ کیا۔
ایم آصف نے ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
متاثرہ مالک اور اہل علاقہ نے بھی حکومت سے مویشی فارم کی بحالی کیلئے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔
زندہ مویشی جل کر ہلاک
=====> جتن نیوز اردو کے بارے میں جانیئے