تازہ ترینشوبز،فیشن

ذاتی زندگی میں کسی دوسرے کی مداخلت پسند نہیں, عائشہ عمر

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

زندگی عائشہ عمر

لاہور(جے ٹی این پی کے) نامور اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میں کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتی ہوں اورنہ کسی کو یہ اجازت دیتی ہوں کہ وہ میرے ذاتی معاملات میں مداخلت کرے ،خدا کی ذات نے جتنا عطا کیا ہے اس پر صبر شکر اورقناعت کیا جائے تو انسان کو اطمینان مل جاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ میں نے ڈسپلن کو اپنے اوپر نافذ کررکھاہے اور اس کے مطابق معمولات زندگی سر انجام دیتی ہوں ۔اگر ہم سب ڈسپلن کو نافذ کر لیں تو ہماری زندگیوں میں بہت ساری آسانیاں پیدا ہو سکتی ہیں اور ایسے لوگوں کی معاشرے میں زیادہ قدر کی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ وقت کی پابندی کر لیں تودوسر ے لوگ بھی آپ کی پیروی کرتے ہیں اور آپ کو اچھے الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے ۔

ا نہوںنے کہا کہ انسان کی خواہشیں اورضرورتیں تو ساری زندگی پوری نہیںہوتی اس لئے خدا کی ذات نے آپ کوجتنا بھی عطا کیا ہے اس پر صبر شکر اورقناعت کر لیں تو انسان کو اطمینان مل جاتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ سیٹ کام بلبلے میری پہچان بنا اور جہاں بھی جاتی ہوں لوگ میرے اصل نام کی بجائے خوبصورت کا نام سے پہچانتے ہیں۔

زندگی عائشہ عمر

ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے