زندگی بڑھانے ،یادداشت بہتر کرنے کا آسان فارمولا،روزانہ آدھ گھنٹہ مطالعہ
نیویارک(جے ٹی این پی کے نیوز) زندگی بڑھانے ،یادداشت بہتر کرنے
مطالعہ کی عادت معلومات میں اضافے سمیت شخصیت کو سنوارتی ہے وہیں نی تحقیق میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ روزانہ آدھ گھنٹے ناول، کہانی یا افسانے وغیرہ پڑھنے سے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہونے کیساتھ ساتھ عمر میں اضافہ ہوتا ہے، جبکہ ڈپریشن میں بھی کمی اور یادداشت بہتر ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے مطالعہ کی عادت پر کی گئی اپنی نئی تحقیق سے معلوم کیا ہے کہ ادب، افسانوں اور فکشن پڑھنے سے دماغ میں خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
ماہرین نے ایک تجربے میں بعض شرکا کو ناول پڑھنے کیلئے دیئے ، اس دوران انکا دماغی اسکین لیا جاتا رہا جس سے پتہ چلا کہ پورے دماغ میں خون کا بہاؤ بہتر ہوا، جس کا مطلب فکشن کے مطالعہ سے دماغ پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ماہرین نے اس کی سائنسی توجہہ پیش کرتے ہوئے کہا جب جب ہم کوئی کہانی یا افسانہ پڑھتے ہیں تو ہمارا دماغ بیان کردہ تفصیلات کی منظرکشی کرتا ہے، جس کی بدولت دماغ کے کئی گوشے مصرف ہوجاتے ہیں، زبان کی پروسسینگ شروع ہوجاتی ہے اور جس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
نیویارک یونیورسٹی کے اعصابی و دماغی ماہر ڈاکٹر ریمنڈ میر کے مطابق فکشن کا مطالعہ
رحم دلی، ذاتی ہنر اور اسکلز میں اضافہ کرتا ہے، کیونکہ دماغ کے جس گوشے سے ہم کہانیوں
کو سمجھتے ہیں وہ لوگوں کو سمجھنے کے عمل کی طرح ہوتا ہے۔ اس طرح ہم مطالعے
سے لوگوں کو بہترسمجھنے سمیت ان کے احساسات اور فکر سے بھی آگاہ ہوسکتے ہیں۔
تیسری جانب ییل یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے اگر کوئی شخص عمر کے غالب
حصے میں روزانہ 30 منٹ مطالعہ کرے تو نہ پڑھنے والوں کے مقابلے میں اوسطاً
عمر میں 23 ماہ کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
زندگی بڑھانے ،یادداشت بہتر کرنے
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،