زلزلے میں ملبے تلے افراد کو بچانے کیلئے چوہوں کی مدد لینے کا منصوبہ

واشنگٹن (جے ٹی این پی کے) زلزلے میں ملبے تلے افراد کو

دنیا کے کسی بھی خطے میں شدید زلزلے کی صورت میں تباہ کاریاں سامنے آتی ہیں اور عمارتیں گرنے کے نتیجے میں بیشتر افراد ملبے تلے دب کر جان سے چلے جاتے ہیں لیکن اب ماہرین زلزلے میں ریسکیو آپریشن میں آسانی کے لیے نیا تجربہ کررہے ہیں۔

سائنس دانوں کی جانب سے قدرتی آفات میں زندگیوں کو بچانے کی خاطر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کو آسان بنانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی کی مدد لی جارہی ہے جس میں چوہوں کا اہم کردار ہوگا۔

یہ پروگرام شروع کرنے والے سائنس دان ڈونا کین کا کہنا ہے کہ چوہوں میں قدرتی طور پر

تجسس اور تلاش کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ان میں چھوٹی اور تنگ جگہوں میں گھسنے

کی بھی صلاحیت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

اس لیے چوہوں کی یہ صلاحیت ان کے پروگرام کا اہم جز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت چوہوں پر ایک چھوٹی بیگ پیک جیسی کٹ لگائی جائے گی اور انہیں تباہ حال علاقوں میں بھیج دیا جائے گا،

کٹ میں ایک چھوٹا کیمرہ، مائیکرو فون اور لوکیشن ٹرانسمیٹر لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے تمام تر صورتحال سے آگاہی ملتی رہے گی۔

سائنسدان کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں

جس میں چوہوں کو ایک مصنوعی تباہی والے علاقے میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے

کی تربیت دی جارہی ہے۔

زلزلے میں ملبے تلے افراد کو

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: