زبوں حالی کا شکار تجارتی مرکز کریم پورا بازار پشاور کی قسمت جاگ اٹھی
پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان زبوں حالی کا شکار
بازار کی تزئین و آرائش کی منظوری دیدی گئی
صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور شہر کا دل کہلانے والے گھنٹہ گھر سے متصل قدیم ، مشہور تجارتی مرکز کریم پورا بازار جو گزشتہ دو دہائیوں سے زبوں حالی کا شکار ہے کی قسمت جاگ اٹھی ،
بازار کے چیئرمین و الیکشن کمشنر حبیب اللّٰہ کی سربراہی میں وفد نے موجودہ حکمران جماعت اور
اے این پی کی ایم پی اے کے سامنے مسائل کے انبار لگا دیئے ،جس کی بناء پر
فوکل پرسن ٹو سی ایم کے پی کے برائے میگا پراجیکٹ و پشاور بحالی منصوبہ ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 76
76 آصف خان نے فوری طور پر بیوٹی فیکیشن فنڈ کے استعمال سے بازار کی تزئین و آرائش کی منظوری دیتے ہوئے
پشاور کی کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے مرکزی اور کریم پورہ بازار کی تاجر تنظیموں کا ایکا
ہوئے ٹیم کو بازار کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی
جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون ایم پی اے
ثمر بلور نے تاجر وفد کے اصرار پر کریم پورا میں انکے ترقیاتی فنڈ سے تیار ہونیوالی سڑک میں
بے ضابطگیوں و بدعنوانیوں پر ایکشن لینے بازار کا دورا کرکے معاملے کی تحقیقات کرانے کی مکمل یقین دہانی کرادی۔
متحدہ انجمن تاجران کا کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے پشاور شہر کا ہنگامی دورہ


تحفظ ہیریٹیج کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا، ایم پی اے آصف خان
پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے و فوکل پرسن آصف خان نے کریم پورا بازار کے چیئرمین
حبیب اللّٰہ کی سربراہی میں ملاقات کرنیوالے تاجر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں ، فنڈز کے شفاف استعمال سے مطلوبہ نتائج حاصل ہورہے ہیں
انہوں نے کہا کہ عنقریب اہل پشاور ثمرات سے مستفید ہونگے پشاور کے قدیم ورثہ کی بروقت تعمیر و مرمت ، دیکھ بھال اور حفاظت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا، اس موقع پر
انہوں نے ٹیم کو بازار کا جائزہ لینے اور ٹینڈر تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔
پشاور ، کریم پورا تاجر برادری انتظامیہ کی کارکردگی سے مطمئن ہے، تجاوزات کا نام و نشان نہیں، چیئرمین
تاجر برادری کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائیگا، ایم پی اے ثمر بلور
عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون ایم پی اے ثمر بلور کا تاجر وفد سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ
ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کے موثر حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے ، یقین دلاتی ہوں ترقیاتی فنڈ میں ہوئی بے ضابطگیوں و بد عنوانیوں کا نوٹس لیا جائے گا، اس سلسلے میں وہ جلد خود بازار کا دورا کرکے
تعمیر شدہ سڑک کا جائزہ و مسائل سے آگاہی لیں گی جبکہ نو منتخب چیئرمین حبیب اللّٰہ کو
مبارکباد دینے کیلئے ان کے دفتر کریم پورا پشاور کا دورا کروں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری اور عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گی ۔
بغیر منصوبہ بندی ترقیاتی کاموں سے فنڈ ضائع , مسائل اور بڑھ گئے ،حبیب اللہ
چیئرمین کریم پورا بازار حبیب اللّٰہ (شاہ جی) نے مسائل کے حوالے سے جے ٹی این نیوز اردو (جتن اردو) سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بازار میں سڑک کی تعمیر کا کام بغیر منصوبہ بندی کیا گیا ،جس کے باعث ایک طرف خطیر قومی فنڈ کا ضیاع ہوا تو دوسری جانب نکاسی آب کے دیرینہ مسائل میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگیا۔ سٹریٹ لائٹس و سکیورٹی کیمروں کی عدم تنصیب کی وجہ سے بھی تاجروں کے جان و مال کو خطرات لاحق ہیں۔ سرشام اندھیرے کے باعث رہزنی کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں ، جبکہ بجلی کی جھولتی تاریں کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا تجارتی مرکز سے منسلک بازار سے ملحقہ محلہ ونگری گراں بھی مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔
ایم پی ایز آصف خان کے فوری اقدامات اور ثمر بلور کی یقین دہانی کرانے پر مشکور ہیں، چیئرمین بازار
جگہ جگہ کچر ے کی موجودگی ، گھنٹہ گھر کے قریب پڑے کوڑا دان ہیریٹیج کے ماتھے پر دھبہ بنے ہوئے ہیں۔
حبیب اللہ نے مزید کہا ہے کہ تاجر وفد کی پارٹیز رہنماؤں سے ملاقات کا مقصد بازار
کریمپورہ کے حسن کی بحالی ، دیرینہ مسائل حل کرانا تھا،اس موقع ایم پی اے آصف خان کے فوری
اقدامات اٹھانے، پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنانے کے عزم کا اظہار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،
جبکہ ایم پی اے ثمر بلور کے فوری ایکشن، معاملہ کی چھان بین کی یقین دہانی پر مشکور ہیں۔
جتن انتظامیہ
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
زبوں حالی کا شکار ، زبوں حالی کا شکار ، زبوں حالی کا شکار