تازہ ترینصحت

زبان پر بال اُگنے کی انوکھی بیماری کی حیران کن وجوہات

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

واشنگٹن،نئی دہلی(جے ٹی این پی کے نیوز) زبان پر بال اُگنے کی بیماری

امریکہ اور پھارت میں زبان پر کالے دھبوں کی شکایت لئے ماہرین جلدی امراض
کے پاس علاج معالجہ کیلئے جانیوالے دونوں افراد میں انوکھی بیماری زبان پر بال
اُگنے کی تشخٰص ہوئی پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے-

= — = صحت سے متعلق مزید خبریں ( == پڑھیں ==)

تفصیلات کے مطابق 50 سالہ امریکی شہری زبان پر کالے دھبوں کی شکایت لے کر
ہسپتال گیا جہاں اس میں انوکھی بیماری کی تشخیص نے جہاں ڈاکٹرز کو چکرا کر رکھ
دیا، وہیں عجیب ترین بیماری کا سننے والے بھی حیران رہ گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق
امریکی شہری کے چیک اپ کے بعد اس میں بلیک ہیری ٹنگ ( بی ایچ ٹی ) نامی بیماری
کی تشخیص سامنے آئی۔

بی ایچ ٹی وقتی بیماری جو بہت کم دیکھی جاتی ہے، ڈاکٹر

میڈیا رپوٹس کے مطابق یہ مریض کچھ عرصہ قبل ہی فالج سے متاثر ہونے کے سبب
ہسپتال داخل ہوا، مریض جسم کا ایک حصہ مکمل مفلوج ہونے کے باعث نرسز کی زیر
نگرانی رہا- مریض میں سامنے آنیوالی بیماری سے متعلق ماہر جِلدی امراض نے کہ ہے
کہ یہ کوئی وائرل یا فنگل انفیکشن نہیں بلکہ ایک وقتی اور بے ضرر بیماری ہے جو بہت
کم ہی دیکھی گئی ہے۔

وجوہات میں سخت برش کرنا، سخت غذائیں چبانا شامل

بلیک ہیری ٹنگ ( بی ایچ ٹی ) کی وجوہات سے متعلق معالجین کا کہنا ہے یہ بیماری
زیادہ تر بڑی عمر کے افراد ہی میں دیکھی گئی ہے، اس قسم کی بیماری سخت ٹوتھ
برش کرنے، سخت غذائیں چبانے اور مصالے دار کھانا کھانے کے سبب سامنے آتی
ہے۔ کالے بالوں والی زبان دیکھنے میں تو خطرناک لگ سکتی ہے لیکن عام طور پر
اس سے صحت پر کوئی فرق نہیں پرتا اور اس سے تکلیف بھی نہیں ہوتی جو منہ کی
صحیح طرح صفائی سے ختم کی جا سکتی ہے۔

بھارتی شہری کو سُوپ و مائع خوارک سے عارضہ لاحق ہوا

بھارت میں بھی ریاست کیرالہ کے شہر کوچن کے 50 سالہ شہری جسے کچھ عرصہ
قبل سٹروک کی شکایت ہوئی جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اسے سوپ اور مائع غذاء
لینے کا مشورہ دیا، جس سے اس کی زبان کی رنگت سیاہ پڑ گئی اور اس پر حیران کن
طور پر بال اُگ آئے۔

اس عارضے کو ” لنگوواویلوسا نیگرا ” کہتے ہیں، ڈاکٹرز

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے کہا ہے اس عارضے کو ” لنگوواویلوسا نیگرا "
( Lingua Villosa Nigra ) کہا جاتا ہے جو ایک بے ضرر بیماری ہے۔ ڈاکٹروں
نے مریض کے لواحقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ برش سے اس کی زبان کو باقاعدگی
سے صاف کرتے رہیں۔ اس سے یہ بیماری 15 سے 20 دن میں خود بخود ختم ہو
جائے گی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

زبان پر بال اُگنے کی بیماری ، زبان پر بال اُگنے کی بیماری ، زبان پر بال اُگنے کی بیماری

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے