زباب رانا ماہرہ خان کی حمایتی،ماورا مجھ سے اچھی،عروہ،سونم فواد کیساتھ ڈیٹ کی خواہاں
کراچی ، لاہور، ممبئی(جے ٹی این پی کے نیوز)زباب رانا ماہرہ خان کی حمایتی
معروف اداکارہ زباب رانا کی اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق ڈرامہ ڈائریکٹر کو کھری کھری سنانے
کی ویڈیو وائرل ہوگئی ،جس میں ڈرامہ کے سیٹ پر اداکارہ کا میک اپ کیا جارہا ہے ۔
میک اپ میں کچھ تاخیر ہوتی ہے تو ڈرامے کے ہدایتکار اداکارہ کوکہتے ہیں شاٹ ریڈی ہے آجائو ،
تم ایسے تاخیر کر رہی ہو جیسے ماہرہ خان ہو، جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں آپ کی ماہرہ خان کو
رکھنے والی اوقات ہے ؟
جتنا اس سیٹ کا بجٹ ہے ماہرہ اس سے پانچ گنا زیادہ معاوضہ وصول کریں گی، اس کلپ پر
سوشل میڈیا صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں ۔
عروہ حسین نے ماورا حسین کو خود سے اچھی اداکارہ قرار دیدیا
معروف اداکارہ عروہ حسین نے اپنی بہن ماورا حسین کو خود سے اچھی اداکارہ قرار دیدیا،
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عروہ حسین نے کہا ماورا حسین مجھ سے اچھی ادا کا رہ ہیں،
اداکارہ نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا اچھے اداکار گانا بھی اچھا گا سکتے ہیں،
خلیل الرحمان قمر اور نرم مزاج یہ سوال ہی نہیں بنتا، میں نے بچوں کو ٹیوشن بھی پڑھائی ہے۔
فواد خان میرا کرش‘ ان کیساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتی تھی‘ سونم باجوہ
معروف بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے کہا ہے اگر فواد خان کی شادی نہ ہوتی تو میں ان کیساتھ ڈیٹ کی خواہاں تھی،
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا فواد خان میرا بہت بڑا کرش تھے اور میں ان کیساتھ افیئر چلانا چاہتی تھی،
واضح رہے پروگرام کے آغاز میں وہ اپنے پاکستانی کرش کا نام نہیں بتانا چاہتی تھیں
لیکن آخر میں انہوں نے فواد خان کے نام کا انکشاف کیا،
سونم باجوہ نے انڈیا کی مختلف فلموں میں کام کیا ہے اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013 میں کیا تھا۔
زباب رانا ماہرہ خان کی حمایتی
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،