ریاست کا اتنا ہی حصہ ہیں جتنا کوئی اور، ہم غدار نہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) ریاست کا اتنا ہی حصہ ہیں

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنا استعفا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جمع کرا دیا،

انہوں نے استعفے میں لکھا کہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفا پیش کررہا ہوں۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا میں خوشی سے اپنا استعفا پیش کرتا ہوں اور مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے اپنے حق کی قدر کرتا ہوں،

سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے یہ ان کے ساتھ ایک شاندار سفر رہا ہے اور میں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ کیا ہم انڈین لوک سبھا کے اراکین ہیں؟

ہمارے فونز کو مسلسل ٹیپ کیوں کیا جاتا ہے؟ نقل و حرکت کی نگرانی کی جاتی ہے اور رازداری پر حملہ کیوں کیا جاتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ سیاست دان، جج اور صحافی اکثر اس کا شکار ہوتے ہیں،

ہم ریاست کا اتنا ہی حصہ ہیں جتنا کہ کوئی اور، ہم غدار نہیں۔
توشہ خانہ کیس،عمران خان نااہل قرار

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: