تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

رکی پونٹنگ جو روٹ

سڈنی (جے ٹی این پی کے) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے ور کہا ہے کہ میچ کے دوران انگلش کپتان کو جو پسند تھا وہ بول سکتے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد انگلش کپتان جو روٹ نے شکست کا ملبہ بائولرز پر ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ بائولرز کو فل اور بہادری سے بولنگ کروانی چاہیے تھی،

جو روٹ کے اس بیان پر ان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس حوالے سے رکی پونٹنگ نے جو روٹ کی کپتانی پر سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ انگلش کپتان کی ذمے داری تھی کہ میچ کے دوران وہ اپنے بائولرز کو بتا سکتے تھے کہ کہاں گیند کروانی چاہیے جو میچ ختم ہونے کے بعد کہہ رہے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے آغاز میں جب جو روٹ کی جگہ بین اسٹوکس کپتانی کے فرائض انجام دے رہے تھے تب انگلش گیند باز اوپر بولنگ (بائونسر) کروا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انگلش باؤلرز نے پورے میچ میں اس وقت ہی اوپر گیندیں کروائی تھیں جب جو روٹ گرائونڈ میں نہیں تھے۔خیال رہے کہ ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ا?سٹریلیا نے مہمان انگلینڈ کو 275 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ پہلا میچ 9 وکٹوں سے جیتا تھا۔

ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے