روس یوکرین کیساتھ امن مذاکرات کیلئے تیار
لندن:جے ٹی این پی کے نیوز: روس یوکرین کیساتھ امن مذاکرات
برطانیہ میں متعین روس کے سفیرآندرے کیلن نے کہا ہے کہ کریملن ’’ کسی بھی وقت ‘‘ یوکرین سے جنگ سے متعلق امن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
یوکرین کیخلاف روس کا حملہ اور امریکہ، نیٹو کی حکمت عملی …؟
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا
کہ امن مذاکرات کا آغاز گذشتہ سال اپریل میں ہوا تھا لیکن پھر امریکہ
اور برطانیہ نے فیصلہ کیا کہ یوکرین کو لڑنا چاہیے اورانہوں نے امن
مذاکرات روک دیئے۔ پھر یوکرین کے صدر نے حکم جاری کیا ہے کہ
امن مذاکرات نہیں ہونگے، مگر یہ ہم سمجھ نہیں سکے۔ روسی سفیرکیلن
نے دعویٰ کیا کہ یوکرین روس کے لیے حقیقی خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں
نے کہا کہ اس میں بڑی فوجی صلاحیت موجود ہے، ہمیں اس صلاحیت
کو کم کرنا ہو گا۔ ہم یوکرین کو ایک نارمل قوم بنانا چاہتے ہیں جس میں
تمام قومیتیں مساوی طور پر رہ رہی ہوں۔
یوکرین، روس میں جاری جنگ مزید طول پکڑ سکتی ہے، امریکہ
انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کا ایک سال مکمل ہونے کے ساتھ ہی
’’ خصوصی فوجی آپریشن ‘‘ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہم اپنے
مقاصد حاصل نہیں کر لیتے۔ مشترکہ مقصد روسیوں کیساتھ امتیازی سلوک
اور قتل کو روکنا ہے۔ روسی صدر پوتین یوکرین کو تباہ کرنے کے مشن پر
ہیں جبکہ ساتھ ہی مغربی ممالک پر یوکرین کو مسلح کر کے اور ماسکو پر
پابندیاں عائد کر کے اس کے خلاف پراکسی جنگ شروع کرنے کا الزام بھی
عائد کر رہے ہیں۔ کیلن نے مزید کہا کہ ہم پہلے ہی یوکرین میں موجود تمام
ٹینکوں کو تباہ کر چکے ہیں، ہم نے ان تمام ٹینکوں کو تباہ کردیا ہے جو مختلف
ممالک کی جانب سے بھیجے گئے ہیں، اور ہم نئے ٹینکوں کو تباہ کرنے جا رہے
ہیں جب وہ آئیں گے۔ انہیں جیٹ طیاروں سے نشانہ بنائیں گے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
روس یوکرین کیساتھ امن مذاکرات
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں