روس کے یوکرین پرحملے ، 10شہریوں سمیت 50 ہلاکتوں کی تصدیق

کیف (جے ٹی این پی کے) روس کے یوکرین پرحملے

یوکرین کے وزیرخارجہ دمیتروکلیبا نے کہا ہے کہ روس متعدد سمتوں سے بھرپورجارحیت کررہا ہے اور یوکرینی افواج اس کی یلغارکی مزاحمت کر رہی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کلیبا نے ٹویٹرپر لکھاکہ یہ صرف یوکرین کے مشرق میں روسی حملہ نہیں بلکہ متعدد سمتوں سے(ملک پر)مکمل حملہ ہے۔

دوسری جانب روسی فوج کا کہناتھا کہ مشرقی یوکرین میں ماسکوکی حمایت یافتہ علیحدگی پسند قوتیں پیش قدمی کررہی ہیں اور یوکرین پر حملے کے بعدانھوں نے کچھ علاقہ حاصل کرلیا ۔

فوجی ترجمان ایگورکوناشینکوف نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ عوامی

جمہوریہ ڈونیسک کی افواج نے علاقے میں تین کلومیٹرتک پیش قدمی کی اور

لوگانسک عوامی جمہوریہ میں ڈیڑھ کلومیٹر تک کا علاقہ حاصل کرلیا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ روس کے پاس ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے ہتھیار ہیں اور

یوکرینی شہریوں کو کسی خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔

کوناشینکوف نے کہا کہ روس کے حمایت یافتہ باغی فوجی اب لڑ رہے ہیں،وہ

دشمن کو نشانہ بنا رہے اور نقصان پہنچا رہے ہیں۔

یوکرینی صدر ولودیمیرزیلنسکی کے ایک معاون نے صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین

پر روس کے حملے کے ابتدائی گھنٹوں میں 40 سے زیادہ یوکرینی فوجی اور 10 کے

قریب شہری ہلاک ہوئے ۔

صدارتی انتظامیہ کے معاون اولیکسی اریسٹوویچ نے صحافیوں کو بتایا کہ میں شہریوں کی قریبا 10 ہلاکتوں سے آگاہ ہوں۔

یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں حکام نے بتایا کہ میزائل حملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ۔ دارالحکومت کیف کے نزدیک واقع قصبے برویری میں چھ افراد ہلاک ہوئے ۔

روس کے یوکرین پرحملے

 

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: