یوکرین کا روس پر بیلسٹک میزائل حملہ ، 20ہلاکتیں
کیف (جے ٹی این پی کے) روس پر بیلسٹک میزائل حملہ
یوکرین کے روس کے زیر کنٹرول علاقے ڈونیٹسک میں میزائل حملے میں 20 شہری ہلاک ہوگئے۔
روس نے بھی یوکرین کی دفاعی صنعت کی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا۔
روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین نے ٹوچکایو بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا،
ڈونیٹسک میں میزائل حملے کا جواب دیں گے۔
دوسری جانب یوکرینی حکام نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ڈونیٹسک میں گرنے والا میزائل روس کا ہے۔
روس نے یوکرین کے ٹی وی ٹاور پر میزائل داغ دیئے، 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
گورنر وٹالی کوول کے مطابق لیو یو ملبے کے نیچے اب بھی لوگ دبے ہوئے ہیں۔
ادھر اقوا م متحدہ نے یوکرین کیلئے مزید چار کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کہتے ہیں امدادی رقم خوراک، پانی ادویات اور نقد امداد کے لیے استعمال ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین تنازع میں اضافہ پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہوگا،
جوہری تنازع جو کبھی ناقابل تصور تھا، اب دوبارہ ممکن نظر آ رہا ہے،
کہا کہ روس کی جانب سے اپنی جوہری فورسز کو ہائی الرٹ کرنا سنسنی خیز ہے۔
روس پر بیلسٹک میزائل حملہ
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ