بین الاقوامیتازہ ترین

روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور ( جے ٹی این پی کے ) روس نے یوکرین پر حملہ 

 

روس پر یوکرین کے حملے کے بعد بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات ہیں

عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برینٹ خام تیل 101 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا ہے جبکہ سونے کی قیمت بھی 40 ڈالر فی اونس بڑھ گئی ہے۔

سنگاپور مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 101 ڈالر 22 سینٹس پر پہنچا ہوا ہے ،
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 96 ڈالر 42 سینٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے

گیس کی قیمت 4 فیصد اضافے سے 4 ڈالر 80 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یوہوگئی ہے۔

روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹس مندی کی لپیٹ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس یوکرائن اصل تنازع آرتھوڈکس عیسائی قیادت کی جنگ! 

جاپان، آسٹریلیا، چین، سنگاپور اور دیگر سٹاک مارکیٹس میں 3 فیصد تک مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔سینسیکس انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد مندی دیکھنے میں آئی ہے،

جبکہ ممبئی میں دوران ٹریڈنگ انڈیکس 55ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر موجود ہے۔جبکہ بڑے زرعی ملک یوکرین پر حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر غلے کی قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

سنگاپور کی مارکیٹس میں گندم کی قیمت میں 5.5 فیصد، مکئی میں 4 اور سویابین کی قیمت میں 2 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔

روس نے یوکرین پر حملہ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 


 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے