روسی گیس کی قیمت صرف روبل میں اداکرنا ہوگی،صدرپوتین
ماسکو(جے ٹی این پی کے) روسی گیس کی قیمت صرف روبل
روسی صدر ولادی میرپوتین نے ایک فرمان پر دست خط کرتے ہوئے کہاہے کہ
روسی گیس کے غیرملکی خریداروں کو یکم اپریل سے صرف روبل میں ادائی کرنا ہوگی
اور اگر روبل میں گیس کی قیمت ادا نہیں کی جاتی تو معاہدے معطل کردیے جائیں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صدرپوتین نے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ روس سے قدرتی گیس کے خریداروں کواب روسی بینکوں میں روبل کرنسی میں اپنے کھاتے کھولنا ہوں گے۔
ان اکانٹس ہی سے کل سے گیس کی ترسیل کے لیے رقوم ادا کی جائیں گی۔
انھوں نے خبردار کیا کہ اگراس طرح گیس کی خریداری کی مد میں رقوم کی ادائی نہیں کی جاتی تو
ہم اسے خریداروں کا دِوالا نکلنا (ڈیفالٹ)سمجھیں گے جس کے تمام نتائج وعواقب برآمد ہوں گے۔
کوئی بھی ہمیں مفت میں کچھ فروخت نہیں کرتا اورہم بھی خیرات نہیں کریں گے
یعنی موجودہ معاہدوں کو روک دیا جائے گا۔
دوسری جانب مغربی کمپنیوں اور حکومتوں نے صدر پوتین کے روبل میں ادائیگی کی شرط کو موجودہ معاہدوں کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے مسترد کردیا
اورکہاکہ اانھوں نے تو روس کے ساتھ یورویا ڈالر میں گیس کی قیمت ادا کرنے کے معاہدے کیے تھے اوران ہی کے پابند ہیں۔
صدر پوتین نے کہا کہ کرنسی میں تبدیلی کا یہ فیصلہ روس کی خودمختاری کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے.
اور وہ تمام معاہدوں سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پرکاربند رہے گا۔
واضح رہے کہ روس یورپ کی ضروریات کے لیے قریبا ایک تہائی کے قریب گیس مہیا کرتا ہے۔
روسی گیس کی قیمت صرف روبل