روسی صدر کو نفسیاتی کہنے والی ماڈل کی لاش ایک سال بعد برآمد

ماسکو (جے ٹی این پی کے) روسی صدر کو نفسیاتی کہنے والی

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو نفسیاتی مریض کہنے والی ماڈل کی لاش ایک سال بعد برآمد ہوگئی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایک سال سے گمشدہ 23 سالہ روسی ماڈل گریٹا ویڈلر کی لاش کار میں ایک سوٹ کیس سے برآمد ہوئی۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ گریٹا ویڈلر نے گزشتہ سال جنوری میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس نے روسی صدر کو نفسیاتی مریض کہا تھا۔

تاہم رپورٹس کے مطابق ماڈل کے قتل میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ہاتھ نہیں.

بلکہ گریٹا کو اس کے سابق بوائے فرینڈ نے قتل کیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گریٹا ویڈلر کا 23 سالہ بوائے فرینڈ دمتری کوروون نے ایک سال سے زیادہ عرصے بعدپولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے,

کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو ماسکو میں پیسوں کے تنازعہ کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا۔

ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ تین راتوں تک ہوٹل کے کمرے میں گریٹا کی لاش کے ساتھ سوتا رہا,

جسے اس نے ایک نئے خریدے ہوئے سوٹ کیس میں رکھا تھا۔

تاہم اس کے بعد میں نے لاش کو لپیٹسک کے علاقے میں 300 میل کے فاصلے تک لے گیا.

اور اسے ایک سال سے زیادہ عرصے تک کار کی ڈگی میں چھپادیا۔

دوسری جانب دمتری نے چالاکی کا مظاہرہ کیا اورگریٹا کی موت کے بعد اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ

کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتا رہا تاکہ کسی کو اس کی موت یا گمشدگی کا پتہ نہ چل سکے۔

روسی صدر کو نفسیاتی کہنے والی

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: