روسی بمباری سے پاکستانی، بھارتی، چینی و دیگر طلبہ کو خطرہ
کیف (جے ٹی این پی کے) روسی بمباری سے طلبہ کو خطرہ
یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی بمباری سے پاکستانی، بھارتی، چینی و دیگر طلبہ کو خطرہ ہے۔
یوکرین کی وزارت خارجہ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر خارکیف اور سمی میں جنگ ختم کر دے
تاکہ غیر ملکی طلبہ سمیت شہری آبادی کے انخلاء کا بندوبست کیا جا سکے
اور شہروں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : یوکرین، جوڑے نے فضائی حملوں کی گونج میں شادی کرلی
یوکرینی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت پاکستان، چین اور دیگر ملکوں کے طلبہ جو اپنے ملک نہیں جا سکتے تھے۔
اگر روس جنگ بندی کردے تو ان کی نقل مکانی میں مدد کیلئے یوکرینی حکومت تیار ہے۔
اورتمام ضروری مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ وہ اپنے ممالک کو محفوظ طریقے سے وا پس جا سکیں۔
طلبہ کو یوکرین کی سکیورٹی فورسز نے یرغمال بنایا ہوا ہے، روس
دوسری جانب روس نے دعویٰ کیا ہے کہ طلبہ کو درحقیقت یوکرین کی سکیورٹی فورسز نے یرغمال بنایا ہوا ہے،
جو انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور ہر ممکن طریقے سے انہیں روس جانے سے روکتے ہیں۔
اس معاملے میں ذمہ داری مکمل طور پر کیف حکام پر عائد ہوتی ہے۔
امریکہ نے روس کی 22 ڈ یفنس کمپنیوں پر پابندی لگادی
یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ نے روس کی 22 ڈ یفنس کمپنیوں پر پابندی لگادی،
خبرایجنسی کے مطابق پابندی کی زد میں آنیوالی کمپنیوں میں روسی فوج کیلئے لڑاکا طیارے تیار کرنیوالی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ جنگی گاڑ یاں، الیکٹرانک وار فیئر نظام، میزائل اور ڈرونز تیار کرنیوالی کمپنیاں بھی پابندی کا حصہ ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت کی تازہ پابندیوں میں بیلاروس کو بھی شامل کیا گیا ہے،
بیلاروس کو تیل کی ریفائننگ سے متعلق ٹیکنالوجی فراہم نہیں کی جاسکے گی۔
بیلاروس پر پابندی ٹیکنالوجی اور سوفٹ ویئرز کی روس منتقلی روکنے کیلئے لگائی گئی ہے۔
خام تیل کی قیمت117ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
روس یوکرین کشیدگی کے باعث دنیا میں خام تیل کی قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل 117 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا
جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 114 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا ہے۔
عالمی منڈی میں گیس کی قیمت بھی 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح کے قریب آگئی ہے
جبکہ دوران ٹریڈنگ گندم کی قیمت میں ایک بار پھر 5 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے عالمی منڈی میں تیل اور اجناس کی قیمتیں بہت تیزی سے اوپر جا رہی ہیں۔
روسی بمباری سے طلبہ کو خطرہ
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں