روبوٹ کا 30 سیکنڈز کے اندر 100 میٹر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ

اوریگن: جے ٹی این پی کے: روبوٹ کا 30 سیکنڈز کے اندر

امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں بنائے گئے روبوٹ نے 30 سیکنڈ میں 100 میٹر دوڑ کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

پڑھیں : جاپان نے کیا لطیفے سن کر ہنسنے والے ربوٹ تیار

امریکہ کی اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے کالج آف انجینئرنگ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ یونیورسٹی میں بنائے گئے روبوٹ نے دو پیروں پر تیز ترین 100 میٹر کا فاصلہ طے کر کے گینیز عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

کیسی نام والے اس ربوٹ نے یونیورسٹی کے وائٹ ٹریک اینڈ فیلڈ سینٹر پر 24.73 سیکنڈز میں 100 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

ربوٹ ساز ٹیم نے کہا ہے کہ کیسی ایک پہلا دو پیروں پر چلنے والا روبوٹ ہے

جو مشین لرننگ کا استعمال کرتا ہے تاکہ دوڑتے ہوئے قدموں پر قابو رکھ سکے۔

مزید پڑھیں : دیرینہ مطالبے پر ٹویٹر نے ایڈٹ بٹن پیش کردیا

گریجویٹ طالب علم ڈیوِن کرولے، جن کی رہنمائی میں گینیز ریکارڈ کے لئے کوشش کی گئی،

نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ ہم اس ورلڈ ریکارڈ کو حاصل کرنے، روبوٹ کے 5000 ہزار

میٹر دوڑنے اور سیڑھیاں اوپر نیچے اترنے کے متعلق گزشتہ کئی سال سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل مشین لرننگ کا استعمال طویل عرصے

سے تصاویر کی پہچان جیسے کاموں کے لیے کیا جاتا تھا لیکن روبوٹس کا

نپا تلا برتا کرنا ایک نئی اور مختلف چیز ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

روبوٹ کا 30 سیکنڈز کے اندر ، روبوٹ کا 30 سیکنڈز کے اندر

= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: