روایتی کھیلوں کا فروغ، لکی مروت میں مقابلے ختم، آج بنوں میں میدان سجے گا

پشاور:عمران رشید خان: روایتی کھیلوں کا فروغ، لکی مروت

Imran Rasheed

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام روایتی کھیلوں کے سلسلے میں
گزشتہ روز بنوں ریجن کے ڈسٹرکٹ لکی مروت میں روایتی کھیل کڑکا کے دو روزہ
مقابلے اختتام پذیر ہو گئے، فائنل مقابلہ ثمر کاکا خیل کلب اور اول خان کڑکا کلب کی
ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں ثمر کاکا خیل کڑکا کلب نے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی
جیت لی-

= پڑھیں = خیبرپختونخوا روایتی کھیلوں کا فروغ، لکی مروت میں کڑکا ایونٹ سے آغاز

آج 21 اور کل 20 مئی کو کبڈی، رسہ کشی، پٹھو گرم، گلی ڈنڈا، بلورے اور
والی بال کے مقابلے بنوں میں ہونگے، جس میں بنوں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں،
روایتی کھیل خسکی، مسے، مونی مونی، گولی اور پوچ پوچ کے مقابلے وزیرستان میں
ہونگے جس میں وزیرستان کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں-

لکی مروت اور بنوں کی 12 کڑکا ٹیموں کی مقابلے میں شرکت

بنوں ریجن میں ہونیوالے اپنی نوعیت کے منفرد مقابلوں میں ڈسٹرکٹ لکی مروت اور
بنوں کی کڑکا کی 12 ٹیموں نے شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا، سیکڑوں
شائقین لطف اندوز ہوئے جبکہ نئی نسل نے روایتی کھیل کو بے حد پسند کیا، پہلے سیمی
فائنل میں اسحاق خان کڑکا کلب اور ثمر کاکاخیل کلب کی ٹیموں میں دلچسپ مقابلہ ہوا
جس میں ثمر کاکا خیل کڑکا کلب فاتح رہی، دوسرے سیمی فائنل میں عمرجان کڑکا کلب
اور اول خان کڑکا کلب کی ٹیموں کے درمیان مقابلے میں اول خان کی ٹیم نے کامیابی
حاصل کی-

میوزیکل چیئر، رسہ کشی و دیگر روایتی کھیل بھی ایونٹ کا حصہ رہے

کڑکا کے علاوہ ایونٹ میں میوزیکل چیئر، رسہ کشی اور دیگر روایتی کھیل بھی منعقد
کئے گئے، میوزیکل چیئر میں ستر سال سے اوپر عمر کے حضرات کے درمیان مقابلے
میں 73 سالہ سمیع اللہ خان نے کامیابی حاصل کی، جبکہ بچوں کے مقابلوں میں دس سال
سے کم عمر میں محمد سہیل فاتح قرار پائے، جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ڈائریکٹوریٹ
آف سپورٹس کے درمیان ہونیوالے مقابلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس لکی مروت کے محمد
یوسف خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی-

مقابلوں کے فاتحین کو نقد انعامات اور ٹرافیوں سے نوازا گیا

ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف کوچ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے
پی کے شفقت اللہ خان تھے، ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ، سپورٹس
آفیسر لکی مروت اسماعیل خان وزیر، ایڈمن آفیسرارشاد خان، قاضی عادل، عمران اللہ،
تنویر اختر، فہیم جان نے بھی شرکت کی، جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور
ٹرافیاں تقسیم کی گئیں، ونر ٹیم کو تیس ہزار روپے نقد اور ٹرافی دی گئی جبکہ رنر اپ
ٹیم کو دس ہزار روپے اورٹرافی دی گئی، دیگر مقابلوں میں ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں
کو نقد انعامات اور ٹرافیوں سے نوازا گیا-

لکی مروت میں اپنی نوعیت کے منفرد ایونٹ کو عوام نے بے حد سراہا

روایتی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے یہ مقابلے وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت
پر سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس خالد خان اور ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز
اللہ جان کی زیر نگرانی منعقد کئے جا رہے ہیں، ضلع لکی مروت میں اپنی نوعیت کے پہلے
ایونٹ میں عوام نے ڈی جی سپورٹس کے پی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی
کہ آئندہ بھی اس قسم کے مقابلے جاری رہیں گے تاکہ آنیوالی نسل کو اپنے کلچر اور روایات
کو سمجھنے اور سیکھنے کا موقع ملتا رہے-

مقابلے قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے تمام ریجن میں ہونگے

روایتی کھیلوں کے یہ مقالبے قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے تمام ریجن میں منعقد
ہونگے جس میں ہر ریجن کے ڈسٹرکٹ کے جو روایتی کھیل ہونگے ان کے مقابلے وہاں
منعقد کئے جائینگے، جبکہ فائنل راﺅنڈ پشاور میں ہو گا، اسی سلسلے میں روایتی کھیلوں
کے فروغ کیلئے انکے مقابلوں کا انعقاد 19 اور 20 مئی کو بنوں ریجن سے شروع کیا گیا،
جس میں عوام کی جانب سے گہری دلچسپی کا اظہار دیکھنے میں آیا اور انہوں نے صوبائی
حکومت کے اقدام کو بے حد سراہا-

27 مئی کو مردان، 29 تا 31 مئی صوابی میں مقابلوں کا انعقاد

مخہ کے مقابلے 27 مئی کو مردان، کبڈی، بولاک کارٹ ریس، محہ اور کوڈا کے مقابلے
29 سے 31 مئی تک صوابی میں ہونگے جس میں مردان ریجن کی تمام ٹیمیں شرکت کریں
گی، اس طرح صوبہ کے تمام ریجنز پشاور، کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان،ہزارہ، سوات میں بھی
ڈویژنل سطح پر انٹر ڈسٹرکٹ لیول کے کبڈی، مخہ، والی بال اور گتہ سمیت دیگر روایتی
کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے-

ڈویژنل گیمز کے اختتام پر فائنل مقابلے پشاور میں ہونگے

ڈویژنل گیمز کے اختتام پر صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائنل مقابلے ہونگے- ان کھیلوں
میں ہر کسی کو حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے- روایتی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا
مقصد ہر ڈسٹرکٹ کی روایتی کھیلوں کو زندہ رکھنا اور فروغ دینا ہے، جس کیلئے صوبائی
سپورٹس ڈائریکٹوریٹ تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین
سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، جبکہ تمام ڈسٹرکٹس اور ریجنز میں ہونیوالے
کھیلوں کے بعد پشاور میں فائنل مرحلہ بھی بہترین طریقے سے انعقاد کیلئے بھر پور تیاریاں
شروع کر دی گئی ہیں۔

نوٹ: خبروں، اشتہارات اور نمائندگی حاصل کرنے کیلئے

ہمارے خیبرپختونخوا کے بیورو چیف عمران رشید خان سے

وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں , 92-314-9288665

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

روایتی کھیلوں کا فروغ، لکی مروت ، روایتی کھیلوں کا فروغ، لکی مروت ، روایتی کھیلوں کا فروغ، لکی مروت
روایتی کھیلوں کا فروغ، لکی مروت ، روایتی کھیلوں کا فروغ، لکی مروت ، روایتی کھیلوں کا فروغ، لکی مروت

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: