رواں سال عمرہ ویزہ حاصل کرنے والوں میں پاکستان سر فہرست

ریاض (جے ٹی این پی کے) رواں سال عمرہ ویزہ حاصل کرنے

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 1444ھ کے آغاز سے اب تک دنیا کے 176 ممالک میں عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کو 20 لاکھ سے زائد ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔

قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ اور وزٹ ہانی العمیری نے انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ تقریبا 150 کمپنیاں اور عمرہ ادارے ہیں جو عازمین کو ان کی آمد سے لے کر روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین کی طرف سے عمرہ زائرین کو مناسک کی ادائی کے

دوران آرام، سکون، سلامتی اور حفاظت سمیت انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا، عراق، ترکی، پاکستان، ملائیشیا، بھارت اور آذربائیجان جیسے

ممالک میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سب سے ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔

ادھر صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے کہا ہے کہ موجودہ سال 1444ھ کی

پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد حرام میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد 30 ملین سے زیادہ ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے

اور جانے کا شرف حاصل کرنے والوں کی تعداد 40 ملین سے زائد ہے
رواں سال عمرہ ویزہ حاصل کرنے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: